سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے  ہمارے  گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا

میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم  انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے ہمارے گھر بہت سے افراد کو متاثر کیا، کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے اب تک ہم سنتے آ رہے تھے لیکن اب ہم نے خود دیکھا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔

بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اب تک ہم سنتے آئے تھے کہ فلاں کو کورونا ہوگیا ہے لیکن اب ہمارے اہل خانہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، آخری بار کورونا نے ہمارے گھر کے ڈرائیورز کو متاثر کیا تھا مگر اب اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی اپنے ایک بیان میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اپریل میں کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں۔بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ ان میں سے کئی کورونا کے باعث انتقال بھی کرگئی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا کی بھارتی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے مودی سرکار سے ہٹ دھرمی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ،انتھونی فائوچی کا کہنا تھا کہ بھارت ملک بھر میں لاک ڈان اورلوگوں کو ویکسین فراہم کرے۔

مشہور خبریں۔

جرمن فوج جنگ میں دو دن رہتی سے زیادہ نہیں رہ سکتی 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:جوہان وڈپول نے خبردار کیا کہ برلن سے کیف تک اسلحہ

عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی

کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک  بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی

افغان خواتین کی حالت زار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے

انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ

اسٹیٹ بینک کا 3 ارب ڈالر کے قرضوں سے مستفید ہونے والوں کے نام بتانے سے انکار

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک عوامی طور پر ان 620 مستفید

یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے