سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

🗓️

ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘ کے سیزن 13 کے فاتح اور بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے کوپر ہسپتال میں سدھارتھ شکلا کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور جلد ہی لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے کوپر ہسپتال نے تصدیق کی کہ ان کا انتقال آج (2 ستمبر) کی صبح ہوا۔قبل ازیں ہسپتال ذرائع نے کہا تھا انہوں نے سونے سے قبل کوئی دوائی لی تھی اور پھر وہ جاگ نہ سکے۔تاہم بعد ازاں کوپر ہسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

کوپر ہسپتال میں سدھارتھ شکلا کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور جلد ہی لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور 2 بہنیں ہیں۔دوسری جانب پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو کوپر ہسپتال کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سدھارتھ شکلا کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ‘کچھ دیر قبل ہی سدھارتھ شکلا کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا’۔

سدھارتھ شکلا کی اچانک موت پر بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ٹی وی شو ‘بابل کا آنگن چھوٹے نا’ میں مرکزی کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

بعدازاں انہوں نے ‘جانے پہچانے سے یہ اجنبی’ اور ‘لو یو زندگی’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کی لیکن ‘بالیکا ودھو’ سے انہیں بہت مقبولیت ملی۔سدھارتھ شکلا ‘جھلک دکھلا جا 6’، ‘فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7’ اور ‘بگ باس 13’ جیسے ریئلٹی شوز کا بھی حصہ رہے۔انہوں نے 2014 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی گئی فلم ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ سے بولی وڈ ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے معاون کردار ادا کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایرانی تیل کے بغیر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جائے گی:امریکی ماہر

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انرجی اسپیکٹس کے بانی نے ایران کو ایک ممکنہ محرک کے

پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح

وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی

🗓️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں کے

Exactly What to Eat For a Week to Lose Weight, The Healthy Way

🗓️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید

🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے گروپ آف سیون کا 600 بلین ڈالر کا بجٹ

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:    جرمنی میں اپنے اجلاس کے پہلے دن، G7 رہنماؤں

شہباز گل کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ ہو گئے

🗓️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے