کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر زندگی کو بدلنےکے خواہشمند لوگوں کو ایک مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ’کبھی بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائےگی، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔
اداکار نعمان اعجاز نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی گہری سوچ میں ہوں۔انہوں نے سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کا حوالہ دیتے ہوئے خواب کے بارے میں بہترین انداز میں لکھا کہ ’خواب وہ نہیں ہیں جو ہم سوتے ہوئے دیکھتے ہیں ، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے ۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو ’کبھی ان بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائےگی۔‘اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دوستو! زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ زندگی کو آسان بنانا پڑتا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کچھ دُعا کرکے، کچھ صبر کرکے، کچھ نظر انداز کرکے اور کچھ معاف کرکے۔