?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ انہوں نے دو بار محبت کی اور ان کی پہلی محبت ناکام ہوئی، دوسری محبت کے بعد انہیں احساس ہوا ہے کہ محبت کیا ہوتی ہے؟
دانیا انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی معصومیت کی وجہ سے انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں انہیں معصومیت کی وجہ سے نقصانات ہوئے، وہیں انہیں فائدے بھی ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ڈرامے میں معصوم سیریل کلر خاتون کا کردار دیا جائے۔
ان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ایسے کردار کی پیش کش کی جائے، جس میں وہ کم سے کم تین سے زائد محبت کرنے والے افراد کو قتل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جس ڈرامے میں انہیں سیریل کلر کے کردار کی پیش کش کی جائے، اس میں عمران اشرف کو بھی کاسٹ کیا جائے اور وہ ڈرامے کے اختتام پر ہی عمران اشرف کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلیں گی۔
محبت کے سوال پر دانیا انور نے کہا کہ یک طرفہ بڑی بے وقوفی ہوتی ہے، جس میں دوسرا شخص محبت نہیں کرتا لیکن یک طرفہ محبت کرنے والا شخص اپنا وقت ضائع کر رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو وہ فورا اس کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق محبت کے فوری اظہار سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلا شخص بھی آپ سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟
ایک اور سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ انہیں دو بار محبت ہوئی، انہوں نے دونوں بار اعتراف کیا، پہلی محبت ناکام ہوئی جب کہ دوسری محبت کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔
اسی دوران میزبان عمران اشرف نے دانیا انور سے ان کی دوسری محبت کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے اداکارہ کے شوہر سے متعلق انکشاف بھی کیا۔
عمران اشرف نے بتایا کہ دانیا انور نے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی۔
میزبان کی بات پر دانیا انور نے شرمندگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں دوسری شادی اور محبت کے بعد ہی اصل محبت کا احساس ہوا ہے۔
خیال رہے کہ دانیا انور ماضی میں اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے پہلے سے تین شادیاں کرنے والے شخص سے شادی کی۔
دانیا انور بتا چکی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی چوتھی بیوی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے شوہر کی پہلی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں یا نہیں؟
دانیا انور اپنی پہلی شادی پر بھی متعدد بار بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے 19 سال کی عمر میں خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی، جن سے انہیں تین بچے بھی ہیں۔
اداکارہ بتا چکی ہیں کہ ان کےپہلے شوہر نشے کے عادی تھی، ان پر تشدد کرتے رہتے تھے لیکن اس باوجود انہوں نے 6 سال تک شادی چلائی اور پھر خلع لے لی۔


مشہور خبریں۔
سویڈن کمپنی کا ایرانی تتلی کے بچوں کے لیے پٹیاں فروخت کرنے سے انکار
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: اسٹاک ہوم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر احمد
جولائی
اٹلی کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی
ستمبر
غزہ کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ برطانوی انٹیلی جنس بھی شامل
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: انگریزی ویب سائٹ "ڈیکلاسیفائیڈ” نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور
اگست
برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں روسی صدر کی توہین؛پیوٹن کا شدید رد عمل
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے
جولائی
سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ
?️ 8 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار
اپریل
پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت سے متعلق بیان پر معذرت سے انکار
?️ 10 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی
ستمبر
یمن میں حقیقی اہداف کے ساتھ امریکہ-سعودی مشترکہ فضائی مشق
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: فوجی سرگرمیوں اور مشقوں کا احاطہ کرنے والے ایک امریکی
دسمبر
بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروز سبزواری
?️ 16 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں
مئی