?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں اور وہ دوبارہ تعلقات استوار کرنے اور محبت کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں مل رہا۔
محسن عباس حیدر نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان سے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لڑکیوں کی جانب سے کی جانے والی ڈانس پسند نہیں، وہ پرانے خیالات کے شخص ہیں، اس لیے انہوں نے ماضی میں ٹک ٹاکرز کے حوالے سے سخت بیان دیا تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے انسٹاگرام پر فٹنیس پیجز اور فٹنیس کرنے والی شخصیات کو فالو کر رکھا ہے، تاکہ وہ انسٹاگرام کا الگورتھم انہیں ایسی ہی ویڈیوز پیش کرے کیوں کہ ان سے ڈانس ویڈیوز نہیں دیکھی جاتیں۔
محسن عباس حیدر نے کہا کہ ایک بار انہیں کسی بڑی عمر کے شخص نے کہا کہ بیٹا اب شادی دیکھ بھال کر کرنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ شادی کے بعد بیوی کو لے کر دوستوں کی محفل میں جاؤ اور وہاں سب دوست آپ کو کہیں کہ وہ آپ کی بیوی کو پہلے سے ہی اچھی طرح جانتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ اب ایسا زمانہ آگیا ہے کہ بہت ساری چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں اور حقیقت ایسا زمانا آ چکا ہے۔
محسن عباس حیدر نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے سب سے بہترین دور سے گزر رہے ہیں، تاہم اس باوجود انہیں محبت اور تعلقات کے لیے کوئی موزوں شخص نہیں مل پا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل بھی ایک شو میں کہا تھا کہ وہ اس وقت زندگی کے سب سے بہترین دور سے گزر رہے ہیں، ان کی ہر طرف خوشیاں ہیں، سب معاملات بہترین چل رہے ہیں۔
محسن عباس حیدر کے مطابق وہ دوبارہ محبت کرنے اور دوبارہ تعلقات استوار کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں لیکن انہیں کوئی مناسب شخص نہیں مل رہا۔
خیال رہے کہ محسن عباس حیدر نے 2015 میں فاطمہ سہیل سہیل سے شادی کی تھی، جن سے انہیں 2019 میں ایک بیٹا ہوا، بعد ازاں ان پر اہلیہ نے گھریلو تشدد اور دوسری خواتین سے ناجائز تعلقات کے الزامات لگائے، جن پر ان کی شادی ختم ہوگئی۔
اہلیہ پر تشدد کے الزامات کی وجہ سے محسن عباس حیدر پر مقدمہ بھی دائر ہوا اور ان کا کیس عدالتوں میں بھی زیر سماعت رہا اور اب انہوں نے پہلی بار کہا ہے کہ وہ دوبارہ محبت اور تعلقات کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں موزوں شخص نہیں مل رہا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی، اردن کی پارلیمنٹ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 20 مئی 2021عمان (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی
مئی
افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی
جون
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ
مئی
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
الیکن کمیشن غیر معینہ مدت کے لئے نا مکمل رہ سکتا ہے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) غیر معینہ
جولائی
اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں: چیئرمین سینیٹ
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے
مئی
عراق امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل میں کرنے والا ہے؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے صوبہ بابل میں اس ملک
اپریل
اسرائیل کی لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات شائع
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے پیر کی شام شائع ہونے والی ایک
نومبر