دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا پور کے مرکزی اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈراما پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے اور اس کی شوٹنگ کے دوران استعمال کی گئی ٹیکنالوجی فلموں والی ہے۔

حال ہی میں رمشا اور خوشحال خان نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی کہانی افسانوی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تمام کردار افسانوی ہیں۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ دنیا پور کی شوٹنگ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی کی گئی اور ہر جگہ پوری کاسٹ اور دیگر افراد ساتھ جاتے تھے۔

خوشحال خان نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، کیمرا سے لے کر ایکشن ڈائریکٹرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز سے بھی الگ الگ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک طرح سے بدلے اور خاندانی و قبائلی تصادم کے ارد گرد گھومتی ہے اور وہ ڈرامے میں اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیتی دکھائی دیتی ہیں۔

خوشحال خان کے مطابق وہ بھی ایک طرح سے اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ جہاں اچھے کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ غلط روپ میں بھی نظر آئیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں رمشا خان نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور شہرہ آفاق ہولی وڈ سیریز گیم آف تھرونز کی کاپی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسری فلم کو دیکھ کر ڈراما بنایا گیا، البتہ ممکن ہے کہ لوگوں کے بعض مناظر دوسری سیریز اور فلموں جیسے نظر آئیں۔

اسی طرح خوشحال کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا نام دنیا پور ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی سیریز مرزاپور کی کاپی ہے۔

ڈرامے کے بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دونوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے لیکن انہیں درست انداز میں معلوم نہیں کہ شوٹنگ پر کتنا خرچہ آیا۔

میزبان نے جب انہیں بتایا کہ رپورٹس ہیں کہ دنیا پور کی تیاری میں 25 سے 30 کروڑ روپے لگے ہیں تو اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ اس پر دونوں اداکاروں نے جواب دیا کہ انہیں بجٹ کا درست علم نہیں، البتہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ دنیا پور مہنگا ترین ڈراما ضرور ہے۔

دنیا پور کو گرین ٹی وی پر 25 ستمبر سے نشر کیا جائے گا، اس کی کہانی دنیا پور نامی افسانوی علاقے اور اس پر بادشاہی کے لیے جنگ لڑنے والے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے کی ہدایات شاہد شفاعت نے دی ہیں، اس میں رمشا خان، نعمان اعجاز، منظر صہبائی، خوشحال خان اور دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

?️ 26 اکتوبر 2021تہران(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے  وفد کے ہمراہ  2

پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں

?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان  کے اہم رہنما وسیم اختر

اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے آج جمعرات کو اس بات پر زور دیا

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور

عراقی میں امریکہ کی ایک اور خلاف ورزی

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں سیدغون دھڑے کے ایک رکن نے اعلان کیا

انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں دلچسپ فیچر کی آزمائش

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: شل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے ڈائریکٹ میسجز میں ایک

اسرائیل سب سے نچلے مقام پر؛ وجہ ؟

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی موجودہ کارکردگی غزہ میں

مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ جاری

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے