?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے مقبول ہو رہی ہیں اور وہ جس ڈرامے میں آتی ہیں وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔
نازش جہانگیر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ درفشاں سلیم مختلف اداکاراؤں اور اداکاروں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔
نازش جہانگیر عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں، جہاں ان سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق سوالات کیے گئے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بولی وڈ میں ہونا چاہئیے۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لے لیں گی جب کہ سارہ خان سے وہ شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی جب کہ ان کی نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔
اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کچھ نہیں لیں گی البتہ انہیں ہر وہ چیز دیں گی جو اداکارہ ان سے مانگیں گی۔
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سے اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئیں؟
اس پر نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیا اور مزید کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈراما ہٹ ہو رہا ہے۔
ساتھ ہی نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کے ہر ڈرامے کی کامیابی پر ماشا اللہ بھی کہا۔
مشہور خبریں۔
حکومت کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اربوں روپے کی منظوری
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم
مارچ
شامی دفاع نے حمص پر اسرائیلی میزائل حملے کا مقابلہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی
اکتوبر
سعودی عرب کا دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ سازی کا کارخانہ بنانے کا اعلان
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی دفاعی صنعت نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مارچ
جنوب شام کے لیے اسرائیل کے منصوبے کی جہتیں بے نقاب
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل نے اس خطے کے لیے وسیع منصوبے تیار کیے
فروری
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
مقتدیٰ صدر کی حامیوں کا سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے اجتماع
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: مقتدیٰ صدر کی حمایت کرنے والے آج دوپہر سے
اگست
اسرائیل ایک مجرمانہ تنظیم مین تبدیل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق موجودہ کابینہ عدالتی بغاوت کے ذریعے
جنوری
طالبان کا افغان قومی پرچم کو بدلنے کا حکم
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو اور عوامی مقامات سے
مارچ