حمیرا اصغر کی رازداری کا احترام کریں، بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی ذاتی زندگی اور خاندانی معاملات کو عام کرنے سے گریز کریں۔

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں، پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی۔

حمیرا اصغر کی تدفین 11 جولائی کو ان کے آبائی شہر لاہور میں کی گئی۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حمیرا اصغر کی افسوسناک موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اداکارہ کا خاندان ناراض بھی تھا تو کم از کم ان کے قریبی لوگوں کو ان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے تھا، ان سے اتنا بے خبر نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مداحوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ حمیرا کے کردار پر تبصرے اور چغلیاں کرنا بند کریں۔

دوسری جانب، گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حمیرا اصغر کے خاندانی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے لکھا کہ حمیرا نے زندگی بھر اپنی نجی زندگی کو شہرت یا ویوز کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا، تو اب ان کی وفات کے بعد کیوں ان کے ذاتی معاملات کو بے رحمی سے زیربحث لایا جا رہا ہے؟ خدا کے لیے، انہیں سکون سے آرام کرنے دیں۔

حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ وہ سب سے گزارش کرتی ہیں کہ حمیرا اصغر کی تصاویر اور ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بند کریں، وہ اپنی زندگی میں ان معاملات کو عوام میں زیرِ بحث نہیں لانا چاہتی تھیں تو اب ان کی وفات کے بعد ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ براہِ کرم ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ریٹنگز یا سوشل میڈیا انگیجمنٹ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ان کے لیے دعا کریں، جو لوگ ہمدردی کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز، ریلز اور حتیٰ کہ ان کی بےجان تصاویر شیئر کر رہے ہیں، وہ دراصل ان کی یاد کا استحصال کر رہے ہیں۔

حدیقہ کیانی کے مطابق ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے، ان کی نجی زندگی کا احترام کریں، ان کی روح کو عزت دیں اور ان کے غمزدہ خاندان کے لیے صبر و سکون کی دعا کریں، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی

صیہونی ماہر: ٹرمپ نے اسرائیل کو اپنی علاقائی حکمت عملی سے باہر کر دیا ہے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: علاقائی پیشرفت کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں اور خاص

نیتن یاہو کا نیا مالیاتی اسکینڈل

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے نئے مالیاتی

حماس اور اسلامی جہاد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کا کیا خیر مقدم

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  حماس اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریکوں نے فلسطینیوں کے

ملک میں کورونا سے مرنوں والوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار

روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک طرف یوکرین کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے

سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔رہنما فواد چوہدری

?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے