?️
کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعۂ معاش ہے، ٹیکس دیتے ہیں لیکن کتنا دیتے ہیں یہ یاد نہیں۔
ایک بیان میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے 4 ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔بلال شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کر رہی ہیں۔
حریم شاہ کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکمِ امتناع لیا، جس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی، تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس رپورٹ میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں سندھ پولیس سے جرائم پیشہ سرگرمیوں پر برطرف کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلال شاہ پر بھتہ جمع کرنے، منیشات فروشی، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کے برطرف سپاہی ہیں، بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں پر پولیس سے یکم اکتوبر 2021ء کو برطرف کیا گیا تھا۔
اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں بلال شاہ پر منشیات فروشی اور مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔
21 ستمبر 2021ء کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی اور انہیں 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے، کسی نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کے رہائشی ہیں، کچھ ماہ قبل ہی انہوں نے ڈیفنس میں رہائش اختیار کی۔
بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں تعینات رہے جس پر انہوں نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگو گاڑی کہاں سے آئی؟ اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران بھی حیران ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلال شاہ کا بھائی بھی منشیات فروشوں سے رابطوں پر پولیس سے برطرف ہو چکا ہے اور گزشتہ دنوں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار بھی ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: کئی سال تک دنیا بھر میں مقبول فون برانڈ کا
فروری
صیہونیوں نے کن فلسطینی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جولائی
کپاس کی پیداوار میں کمی سےمعیشت کو بڑا خطرہ لاحق، تھنک ٹینک نے الرٹ جاری کر دیا
?️ 29 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد
مارچ
نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں
مئی
فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا
اگست
صیہونی فلسیطنی شہریوں کا قتل عام کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی
?️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے
اپریل
افغانستان میں انگریز شہزادے کی خونی شطرنج
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: انگریزی اخبارگارڈین نے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی
جنوری