جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی کا آغاز کیے جانے پر ان کی شادی شدہ بیٹی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

جویریہ عباسی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی، جس میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور پر مرد اور خاتون کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مرد اور خاتون کے چہرے دکھائی نہیں دیتے، تاہم اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں لکھا کہ نئی زندگی کا آغاز۔

ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔

عنزیلہ عباسی نے والدہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی جانب سے نئی زندگی کا آغاز کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

جہاں عنزیلہ عباسی نے والدہ کی نئی زندگی پر خوشی کا اظہار کیا، وہیں بعض افراد نے جویریہ عباسی پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ بیٹی کی شادی کے بعد بھی وہ حرکتوں سے باز نہیں آ رہیں۔

جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی اگست 2023 میں رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں اور بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

اگرچہ جویریہ عباسی نے انسٹاگرام پوسٹ اور کیپشن کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کی ہے یا پھر انہوں نے منگنی کی؟

شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے مطابق جویریہ عباسی نے منگنی کی ہے، تاہم بعض ویب سائٹس نے اداکارہ کی شادی کی خبر دی۔

جویریہ عباسی کی پہلی شادی ڈیڑھ دہائی قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اب جویریہ عباسی نے بھی نئی زندگی کی شروعات کردی جب کہ شمعون عباسی پہلے ہی تیسری شادی کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ٹک ٹاک کانٹنٹ کو ذاتی پسندیدگی کا بنانے کے لیے

بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطینیوں کے خون کی پامالی ہے: پاکستانی عہدیدار

?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں:   علامہ سید ساجد علی نقوی نے جو بائیڈن کے دورہ

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں

زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول

واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس

اٹلی کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں ‘جنگی صورتِ حال کے خاتمے’ کا مطالبہ کر دیا

?️ 14 مئی 2026سچ خبریں: اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا نے صہیونی حکومت کے صدر

انتخابات میں ’دھاندلی کروانے پر‘ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفیٰ

?️ 17 فروری 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے

کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے