?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و گلوکار جنید خان نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو موجودہ دور کے بہترین گلوکار قرار دیا ہے۔
جنید خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک سے مائننگ انجنیئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے لیکن انہوں نے مائننگ کی کبھی ملازمت نہیں کی اور نہ ہی انہیں مائننگ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں گلوکاری کا شوق تھا، اس لیے وہ گلوکار بنے لیکن اپنے ہی گانوں کی ویڈیوز میں آنے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا خیال بھی آیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پہلی بار انہیں جواد بشیر نے اداکاری کی پیش کش کی اور ان کا پہلا ہی کردار موسیقار کا تھا، اس لیے انہوں نے پیش کش قبول کی لیکن پھر انہوں نے دوسرے کردار بھی ادا کیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں اور کہانیاں پسند ہیں، اس لیے انہیں ریتیک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار پسند ہیں۔
جنید خان کے مطابق ماضی میں انہیں بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بہت پسند تھی، آج کل انہیں کیارہ اڈوانی اچھی لگتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں جنید خان نے اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کے مقابلے گلوکاری میں زیادہ مزہ آتا ہے، کیوں کہ گلوکاری میں وہ اپنی ہی لکھی ہوئی شاعری کو اپنی موسیقی اور آواز میں گاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں وہ کسی دوسرے شخص کی لکھی ہوئی کہانی پر دوسروں کی ہدایات پر پرفارم کرتے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ سکون گلوکاری میں ملتا ہے۔
جنید خان کے مطابق ماضی میں انہوں نے متعدد بھارتی منصوبوں میں کام کیا اور انہوں نے وہاں سے بہت کچھ سیکھا، اب بھی ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں اور دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے سے معاونت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جب کہ یہاں کہ اداکار اور گلوکار بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھارت جاکر کام کریں لیکن دونوں ممالک میں تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔
جنید خان نے بتایا کہ اگر انہیں آج بھی موقع ملے تو وہ بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
انہوں نے دونوں بھارتی گلوکاروں کی تعریفیں کیں اور کہا کہ دونوں بہترین کام کر رہے ہیں جب کہ باقی فنکار بھی اچھا کام کر رہے، تاہم وہ مذکورہ دونوں گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں
اپریل
60 لاکھ افغان شہریوں کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں:ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے
اگست
مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی
جنوری
ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون
?️ 11 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ
مارچ
مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر
جون
ہم علاقائی تنازعات میں مداخلت نہیں کرتے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی دشمن کی دھمکیوں اور لبنان کے خلاف جارحیت میں
جون
غزہ جنگ کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اظہار خیال
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی
عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں:خالد مقبول صدیقی
?️ 9 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
مارچ