?️
کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ شائستہ لودھی نے اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی شادی پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ اور تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رونا آرہا تھا جب انہوں نےدیکھا کہ لوگ ایک دوسرے کی فیملیز کو سوشل میڈیا پر اچھال رہے ہیں۔
یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شائستہ لودھی نے شرکت کی جہاں انہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کے بعد ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق پہلی بار گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر دو بالغ افراد ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
شائستہ لودھی نے دونوں پر کی جانے والی تنقید پر کہا کہ ’سوشل میڈیا پر لوگ بہت زیادہ فارغ ہیں‘، انہوں نے کہا کہ ’دونوں میرے بہت اچھے دوست ہیں، اندازہ تھا یا نہیں، یہ ہر ایک کی اپنی چوائس ہوتی ہے، اکثر اوقات خود کو بچانے کے لیے ہم چیزوں کا اظہار نہیں کرتے۔‘
سابق اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت فارغ چیز ہے، لوگ جس طرح چاہیں دوسرے لوگوں کو پرکھنے لگ جاتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں آنے والے ناخوشگوار واقعے کو سب کے سامنے بیان کرنا یا شئیر کرنا ضروری نہیں ہے، کون کس سے مل رہا ہے، اس کی زندگی میں کیا چل رہا، آپ کو کس نے اجازت دی ہے کہ آپ کسی کو judge کریں؟
شائستہ لودھی نے کہا کہ ’میرا کام ٹی وی اسکرین پر پرفارم کرنا ہے، اسی حوالے سے لوگ مجھ پر تنقید کرسکتے ہیں، نجی زندگی میں کیا ہورہا ہے، میں کس کے ساتھ ہوں، کس کے بارے میں کیا سوچتی ہوں، ایسی باتیں میں کیوں اور کس لیے بتاؤں؟‘
انہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ دونوں بچے نہیں ہیں، اگر دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ اس میں لوگ کیوں پریشان ہیں؟’
شائستہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے‘ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب اور گندے تھمب نیل لگا کر ویڈیوز وائرل کرتے ہیں، یہ اندازہ نہیں کہ ثنا جاوید کی بہن، بھائی اور اس کی فیملی بھی ہے، یہاں تک کہ ثنا اور شعیب پہلے جن کے ساتھ تھے، ان کی بھی عزت ہے۔’
اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھ کر انہیں رونا آرہا تھا کہ لوگ کس طرح ایک دوسرے کی فیملیز کو سوشل پر اچھال رہے ہیں، پتہ نہیں ہم لوگوں کو خوش نہیں دیکھ سکتے اور ان کے ماضی کھودنے کی کوشش کرنے لگ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری 2024 کو تصدیق کی کہ دونوں نے شادی کرلی، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں نے کب شادی کی۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ دوسری شادی ہے، اداکارہ کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال جب کہ کرکٹر کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداح بھی حیران رہ گئے تھے اور سب کے ذہنوں میں سوال ہے کہ دونوں نے پہلی طلاقوں کی تاحال تصدیق نہیں کی اور دوسری شادی کرلی؟ جبکہ دونوں کی خبروں کئی ہفتے تک وائرل ہوتی رہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا جان چکی ہے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔ اسحاق ڈار
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3
مئی
جنرل سلیمانی کے قتل بدلے کے بغیر نہیں رہ سکتا:اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہاکہ سپاہ
جنوری
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی
مئی
جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس
?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور
نومبر
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے
مارچ
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل
اگست
فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے
فروری
شرپسند پرامن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، آئی جی سندھ
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے کہا
فروری