بیٹیوں کے مقابلے بیٹوں کے اہم ہونے کی بات پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کو بیٹیوں کے مقابلے بیٹے اہم ہونے کی بات کہنے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔صبا فیصل کی جانب سے بیٹے ہونے کی اہمیت پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ گھریلو اور عامیانہ باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔

صبا فیصل کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنی بہن کی بات بتاتی دکھائی دیتی ہیں، جس میں انہوں نے بیٹیوں کے مقابلے بیٹے ہونے کو اہم قرار دیا۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ ان کی بہن کی دو ہی بیٹیاں ہیں جو پڑھائی کے سلسلے میں بیرون ملک رہتی ہیں، اس لیے اب ان کی بہن یہاں اکیلی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل ان کی بہن کی گاڑی خراب ہوگئی تو انہوں نے انہیں فون کیا اور اپنی پریشان اور ڈپریشن کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ اگر ان کے بیٹے ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی بہن کے بیٹے ہوتے تو وہ ان کے ساتھ ہوتے یا اگر وہ ساتھ نہ بھی ہوتے تو ان کے ہونے کا احساس بھی ان کی بہن کو پریشانی سے بچاتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ جن کی بیٹیاں ہیں وہ شکر ادا کریں لیکن جن کے بیٹے نہیں ہیں وہ یہ نہ کہا کریں کہ وہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن پہلے یہی کہا کرتی تھی کہ ان کے بیٹے نہیں ہیں، اس لیے وہ بہت خوش ہیں۔

صبا فیصل نے اپنی بات میں تسلیم کیا کہ بیٹوں کے مسئلے بھی بہت ہوتے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے اور ان کی جانب سے بیٹیوں کے مقابلے بیٹوں کو زیادہ اہم قرار دیے جانے پر لوگوں نے انہیں اڑے ہاتھوں بھی لیا اور انہیں تجویز دی کہ وہ ایسی فضول باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی عدالتوں میں سرکاری شٹ ڈاؤن جاری رہنے کے ساتھ ہی برطرفی شروع ہو گئی

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہنے اور عدالتوں کے

750 فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں بالخصوص دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد

حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی غاصب حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے اس

 فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری ہے:حماس

?️ 11 اکتوبر 2025 فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری

امریکہ اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے گا

?️ 25 نومبر 2025 امریکہ اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے

ہیومن رائٹس واچ: فوڈ لائنز میں فلسطینیوں کا قتل جنگی جرم ہے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کی طرف سے خوراک

خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی

مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں،ہمارا آئی ایم ایف کا ہدف مکمل ہو گیا ہے،وزیر خزانہ

?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے