?️
لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی یا کسی بھی خاتون کو عزت نہ دینے والا شخص کبھی مرد ہو ہی نہیں سکتا۔
جان ریمبو نے حال ہی میں ساتھی اداکار سعود کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے شوبز انڈسٹری سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے جان ریمبو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اہلیہ صاحبہ کو کیسے شادی کی پیش کش کی تھی؟
اداکار کے مطابق دونوں نے جب پہلی بار ایک ساتھ فلم کی، تب ہی انہیں صاحبہ پسند آگئی تھیں، ان کی پہلی جب کہ صاحبہ کی تیسری فلم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ صاحبہ کی پہلی دونوں فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں، ان کے ساتھ تیسری فلم کامیاب ثابت ہوئی اور شوٹنگ کے دوران ہی انہیں اداکارہ پسند آگئی تھیں۔
اداکار کے مطابق انہوں نے ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی صاحبہ کو واضح طور پر کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی بات نہ بنی اور اداکارہ ان سے دور رہنے لگیں۔
جان ریمبو کا کہنا تھا کہ بعد ازاں صاحبہ بھی ان کے قریب آنے لگیں اور دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، پھر دونوں نے شادی کرلی۔
ان کے مطابق صاحبہ نے ان سے شادی کے لیے ایک ہی فرمائش کی کہ وہ انہیں جھونپڑی میں بھی رکھیں گے، تب وہ رہ لیں گی لیکن وہاں اے سی ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں جان ریمبو کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ سے ڈرتے نہیں ہیں، البتہ ان کی عزت کرتے ہیں، انہیں پیار دیتے ہیں اور اہلیہ بھی انہیں اتنی ہی عزت اور پیار دیتی ہیں۔
کامیاب ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے جان ریمبو نے کہا کہ ان کے درمیان بھی لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں لیکن دونوں کی یہ بات اچھی ہے جب کہ ایک کو غصہ آتا ہے تو دوسرا خاموش ہوجاتا ہے اور یہی ان کی ازدواجی زندگی کی کامیابی ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شادی شدہ مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ جب بھی ان کا اہلیہ سے جھگڑا ہو اور اگر بیوی بات کر رہی ہوں تو شوہر حضرات خاموشی سے ان کی بات سن لیا کریں، چند منٹ بعد ہی اہلیہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیوی کے غصے کے وقت شوہروں کے خاموش ہوجانے سے بیویوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہوجاتا ہے اور پانچ منٹ بعد ہی بیوی چائے کا کپ لے کر سامنے آجاتی ہیں۔
جان ریمبو نے مزید کہا کہ جس طرح بیوی اپنے شوہر کی عزت کرتی ہیں، اسی طرح شوہروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کی عزت کریں، عزت اور محبت بیویوں کا حق ہے، جو انہیں ملنا چاہیے۔
ان کے مطابق جو افراد بیوی یا خاتون کی عزت نہیں کرتے، وہ مرد ہو ہی نہیں سکتے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کیا شرط رکھی ہے؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ اور دوٹوک
فروری
بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کون تھا ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی پولیس نے
اگست
یوکرین کے لیے مسلسل امریکی حمایت
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں کئی سینئر
مئی
شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان
دسمبر
ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخاب لڑنا کا امیدوار
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
شیخ جراح اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کی بغاوت
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں دفتر کھولنے کی وجہ سے
فروری
امریکیوں کا کرسمس کے تحائف کم خریدنے کا اعلان
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ بھر میں متعدد گھرانے، خوردہ فروش اور خیراتی ادارے بڑھتی
نومبر
اسرائیل اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکا ہے؟ بین الاقوامی تنظیم کی زبانی
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر