بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان کا بچپن انتہائی بھیانک گزرا، جس وجہ سے آج ان کی شخصیت زیادہ پر اعتماد دکھائی دیتی ہے۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں ’مشابل مڈل ایسٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی اور ان کا بچپن اور لڑکپن بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہی گزرا۔

ان کے مطابق ان کی والدہ کے پاس ہینڈی کیمرا ہوتا تھا، جس پر وہ ان سمیت ان کے کزنز کی ویڈیوز شوٹ کرتی رہتی تھیں، جس وجہ سے انہیں بھی موبائل پر ویڈیوز بنانے کا شوق ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران ہی ٹک ٹاک سمیت دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈب میش ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور پھر ایک دن انہوں نے فلم کے لیے آڈیشن دیا، جس کے بعد ان کا انتخاب کرلیا گیا۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ آڈیشن کے بعد انہیں پیش کش ہوئی تو انہوں نے والدہ کو صرف اتنا بتایا کہ وہ فلم کرنے جا رہی ہیں اور پھر انہوں نے فلم کا معاہدہ کرلیا، انہیں کسی چیز کا کوئی علم نہیں تھا لیکن انہیں کاسٹ کرنے والے لوگ اچھےتھے، انہوں نے ان کے ساتھ دھوکا نہیں کیا۔

اداکارہ کے مطابق اتفاق سے ان کی فلم اچھی چل گئی اور انہیں شہرت مل گئی، جس کے بعد ان کا اداکاری کا کیریئر شروع ہوا، جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کو بھی خیرباد کہ دیا، اپنی تعلیم تک مکمل نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ چوں کہ اداکاری میں آنے کے بعد وہ پیسے کمانے لگ گئیں تھیں، اس لیے انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم ہی مکمل نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن کی زیادہ خوشگوار یادیں یاد نہیں، کیوں کہ ان کا بچپن درحقیقت بھیانک گزرا تھا۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ انہیں بس اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنا یاد ہے، باقی انہیں کچھ یاد نہیں، کیوں کہ ان کے بچپن کی یادیں زیادہ اچھی نہیں تھیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھیانک بچپن کی وجہ سے ان میں اعتماد آیا، انہوں نے مشکل حالات سے لڑنا سیکھا، انہوں نے مصیبتوں کے باوجود مسکرانا اور آگے بڑھنا سیکھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھیانک بچپن گزرنے کی وجہ سے ہی آج وہ پراعتماد، کامیاب اور مسکراتی دکھائی دیتی ہیں، ان کے ہر وقت ہنسنے کا سبب ان کا مشکل بچپن ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بچپن بھیانک گزرا لیکن انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ کس طرح ان کا بچپن بھیانک گزرا تھا، تاہم وہ ماضی میں متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ جب وہ کم عمر تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور ان کی پرورش والدہ نے کی۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر، سنٹر نہیں بکتا: عظمیٰ بخاری

?️ 16 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف،سندھ کے وزیراعلیٰ کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

?️ 18 اکتوبر 2025پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف،سندھ

عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی

ریاض کے ساتھ ابوظہبی محاذ آرائی کا نیا دور

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں سعودی عرب لیگ

تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں: وزیر اعلی پنجاب

?️ 29 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیر وترقی میں

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین بارے پالیسی بدلنے کا مطالبہ

?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے  کئی افسران کو معطل کر دیا

?️ 17 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر ایکشن

بیروت میں یزید؛ حزب اللہ کے خلاف سعودی جارحانہ پالیسی

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے خصوصی ایلچی یزید بن فرحان بیک وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے