?️
سچ خبریں: بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول کے انتقال کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی شوبز شخصیات غمزدہ ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مرحوم اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
گزشتہ روز دھرمیندر دیول 89 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے اور اپنے جانے کے ساتھ ایسا خلا چھوڑ گئے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔
مرحوم اداکار کئی صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، جن میں سانس کے مسائل بھی شامل تھے اور اسی وجہ سے انہیں رواں ماہ کے آغاز میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔
چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں دھرمیندر نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں ’شعلے‘، ’سیتا اور گیتا‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسی آئیکونک فلمیں شامل ہیں، ان کی پہلی فلم 1960 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان کی آخری فلم ’اکیس‘ دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر کے انتقال پر نہ صرف بولی وڈ بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور انہوں نے مرحوم اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر 2004 میں دھرمیندر سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیما نے اپنی دھڑکن کھودی، دھرمیندر کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی۔
موسیقار راحت فتح علی خان نے اداکار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر، ان کا فن اور ان کی لازوال شائستگی دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کو چھو گئی، ایک حقیقی لیجنڈ کبھی نہیں مرتا، وہ اپنی میراث کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دھرمیندر کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ دھرمیندر نے اداکاری کو اتنا آسان دکھایا جیسے وہ اسکرین کے لیے پیدا ہوئے تھے، ان کی نرمی، دلکش شکلیں اور آنکھوں کی خاص چمک نایاب تھی۔
میزبان انوشے اشرف نے لکھا کہ دھرمیندر ان کے والدین کے دور کے اداکار تھے، جب دنیا محبت، مہربانی اور انسان سے انسان کے تعلقات کو فروغ دیتی تھی۔
این ڈی ٹی وی موویز کے مطابق دھرمیندر پاکستان اور پاکستانی مداحوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔
ان کے انتقال کے بعد ان کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کو اپنی خالہ ماں قرار دیا اور بھارت و پاکستان کے بہتر تعلقات کی امید بھی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ان کی ماں ہے تو پاکستان ان کی ماسی ماں ہے، اگر یہ دو مائیں اب ایک دوسرے سے گلے لگ جائیں تو بچوں کے لیے کتنا سکون ہوگا، دعا کریں اللہ سے، بھگوان سے، واہی گرو سے کہ ہم سب ایک ہو جائیں۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا
ستمبر
ڈپٹی اسٹارمر کے استعفیٰ کے آفٹر شاکس؛ کیا انگلینڈ میں قبل از وقت انتخابات ہوں گے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی نائب وزیر اعظم کے متنازعہ استعفیٰ اور کابینہ کے
ستمبر
یوکرین بحران کا اصل آغاز کرنے والا امریکہ ہے: چین
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی نے ڈونباس میں روس
اگست
سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر وفاقی وزیر مذہبی امور
دسمبر
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کی صدارت تک پہنچایا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رکن احمد الموسوی نے
جنوری
فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے
ستمبر
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا
فروری