?️
کراچی: (سچ خبریں) ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نامور اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ کو 2 بار منع کرچکے تھے، اگر انہیں دوبارہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا کہا جائے تو وہ منع کردیں گے۔
یہ انکشاف اداکار نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کیا جس کے انٹرویو کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ماضی کا مقبول ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ 2011 میں نشر ہوا تھا، ڈرامے کی کہانی نامور رائٹر فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ہے اور اسے سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری پر بنایا گیا تھا۔
ڈرامے میں فواد خان نے ’اشعر حسین‘ اور ماہرہ خان نے ’خراد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، رومانوی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل نے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی پذیرائی سمیٹی تھی۔
اس کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جانے لگا تھا۔
تاہم ڈراما نشر ہونے کے تقریباً 10 سال بعد فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ ڈراما نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے اس ڈرامے کو دو بار انکار کیا تھا اور اگر انہیں دوبارہ یہ ڈراما کرنے کا موقع ملے تو وہ انکار کردیں گے۔
فواد خان نے کہا کہ یہ ڈراما کرنے کی وجہ صرف پیسا (paycheck) تھا، انہیں اس کہانی نے متاثر نہیں کیا اور نہ ہی یہ کوئی منفرد کہانی تھی کیونکہ اس جیسی دیگر کہانیوں پر بھی ڈرامے بن رہے تھے۔
اداکار نے کہا کہ ڈرامے کی مقبولیت صرف اس کی کاسٹ تھی، انہوں نے تسلیم کیا کہ ڈراما ہمسفر نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اس کی کہانی نہ منفرد تھی اور وہ اس سے متاثر ہوئے تھے۔
فواد خان نے کہا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت کی ایک اور وجہ اس کا گانا تھا جسے وقار علی نے تحریر کیا اور گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے اپنی آواز میں گنگنایا تھا۔


مشہور خبریں۔
روس کا مقصد پورے ڈونیٹسک صوبے پر غلبہ حاصل کرنا ہے: لندن
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی
ستمبر
صیہونیوں سے لے کر فلسطینی اتھارٹی تک غزہ میں قحط کے 5 بڑے ذمہ دار
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں قحط اور بھوک کی پالیسی صرف اسرائیل نہیں
جون
پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کرے گی۔
?️ 5 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے
اگست
سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا: طاہر اشرفی
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی
جنوری
حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے
جنوری
توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر
اگست
2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
?️ 8 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران
مئی
دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی
جولائی