بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنادیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور لکھاری بشریٰ انصاری کی نئی پہچان ’یوٹیوب‘ ہے، جہاں وہ تواتر سے وی لاگز شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

سینئر اداکارہ کے یوٹیوبر چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہے، جب کہ ان کی شیئر کی گئی ویڈیوز پر چند ہی منٹوں میں ہزاروں میں ویوز آجاتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے دورۂ اسلام آباد کے حوالے سے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ان کا چند یوٹیوبرز پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کی لعنت ہو ان تمام لوگوں پر جو میرے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف عجیب و غریب ویڈیوز بنانے والوں کا معیار ان کی بھونڈی آوازوں سے جھلکتا ہے۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی بھیجی گئی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر دعویٰ کر رہا ہے کہ میری بیٹی نے مجھے گھر سے نکال دیا۔

تاہم، اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں انہوں نےکہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

اداکارہ نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے بھی درخواست کی کہ ایسے لوگوں کی ویڈیوز نہیں دیکھا کریں کیوں کہ اس طرح ان کے ویوز بڑھتے ہیں۔

انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ باشعور بنیں اور جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان یوٹیوبرز کا کام صرف اور صرف اداکاروں کی موت، شادی اور طلاقوں سے متعلق افواہیں پھیلانا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:15 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی چار

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ

عالمی امداد کا تسلسل؛ آئرلینڈ نے افغانستان کو 15 لاکھ یورو کا عطیہ دیا

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی

کھیتوں میں پولی نیشن کیلئے مکھیوں کا متبادل ننھا روبوٹک کیڑا تیار

?️ 7 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک

یوکرین کی امداد امریکیوں کی اگلی نسل کے ساتھ کیا کرے گی؟امریکی رکن کانگریس کی زبانی

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی رکن کانگریس نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کو

یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک

امریکی جاسوس غبارہ شام کے الحسکہ پر اڑتا ہوا

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   اپنے اڈوں اور فوجی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے

آرمی چیف سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

?️ 27 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے