?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے بعد اب برطانوی پارلیمنٹ نے فیروز خان کو بھی ایوارڈ سے نواز دیا۔
فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہوئی، جہاں اداکار نے اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سہوٹا اور بیرونس الدین کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔
ایوارڈ تقریب میں پاکستانی اور بھارتی نژاد شائقین نے بھی شرکت کی جب کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
فیروز خان نے ایوارڈ نے تقریب سے خطاب میں برطانوی پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر تقریب کا انعقاد کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے برطانوی پارلیمنٹ کے احاطے میں ایوارڈ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں۔
فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیے جانے سے چند دن قبل ہی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی یہی ایوارڈ دیا گیا تھا۔
ہانیہ عامر کو ایوارڈ دیے جانے سے قبل فروری 2025 میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ان سے قبل زشتہ برس برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
ماہرہ خان کو نومبر 2024 جب کہ فہد مصطفیٰ کو دسمبر 2024 میں ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں بدامنی
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں اس
اکتوبر
ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری
نومبر
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری
اکتوبر
لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے اعلان
اکتوبر
ایران کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادا کا سلسلہ جاری
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں
جنوری
پاکستانی فوج کے کمانڈر کی کابل کو سخت وارننگ جاری
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے افغانستان پر
اکتوبر
ترکی اسرائیل کے ساتھ کیا کرنے والا ہے؟ترک صدر کی زبانی
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ ملک تل ابیب
مارچ
صنعاء کی جانب سے سعودیوں کے جرم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر علی
مارچ