برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں متعدد بار برانڈز اور ڈراما ساز انہیں ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، تاہم جلد ہی فون کرنے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوجاتا تھا۔

مائرہ خان نے حال ہی میں ’اے آر وائے‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 5 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کا آغاز کیا تھا اور تب سے اب تک کام کرتی آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی شادی 16 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہوگئی تھی، جس وجہ سے انہیں معاشقے کرنے کا موقع یا وقت نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ لڑکپن کے دور سے گزر رہی تھیں تب سوشل میڈیا نہیں ہوتا تھا، اس لیے ہر کسی سے رابطے کرنے کا آپشن بھی نہیں تھا، تاہم اس وقت بھی لڑکے ان کے گھر گیند میں اظہار محبت کی پرچیاں چپکا کر گیند ان کی طرف پھینکتے تھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار فیصل قریشی ان کے رشتے دار ہیں اور وہ آپس میں سیکنڈ کزنز ہیں۔

مائرہ خان نے بتایا کہ انہیں اور فیصل قریشی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ آپس میں رشتے دار ہیں، ان دونوں کو بھی ایک دہائی قبل معلوم ہوا کہ وہ دونوں رشتے دار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ ان کی دادی اور فیصل قریشی کے دادا آپس میں کزن تھے، اس لیے وہ بھی سیکنڈ کزن ہوئے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ بلال عباس کے فون کا پاس ورڈ ان کی نئی گرل فرینڈ کے نام پر ہوگا لیکن وہ اداکار کی گرل فرینڈ کا نام نہیں بتا سکتیں۔

اداکارہ کی بات کے دوران پروگرام کے میزبان ایاز سموں نے بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ کے طور پر اداکارہ در فشاں سلیم کا نام لیا۔

مائرہ خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’بلبلے‘ میں خوبصورت کے کردار کی پہلے انہیں پیش کش ہوئی تھی لیکن وہ اس وقت جاپان جا رہی تھیں، اس لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے اور ماہرہ خان کے نام میں مماثلت کی وجہ سے ایک بار بہت بڑے برانڈ نے انہیں ماہرہ خان سمجھ کر اشتہار میں کام کی پیش کش کردی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی برانڈ والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے ان سے معذرت کرلی جب کہ دوسرے سال برانڈ نے انہیں بھی اسی اشتہار میں کام کی پیش کش کی۔

اداکارہ کے مطابق نام میں مماثلت کی وجہ سے ڈراما ساز بھی شروع میں غلطی سے انہیں ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کرتے رہے ہیں جب کہ عام لوگ بھی انہیں ماہرہ خان سمجھ لیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ ماہرہ خان کا ایک بیٹا بھی ہے تو لوگوں نے ان سے سوال کرنا شروع کیے کہ آپ کا ایک بیٹا بھی ہے، اسے آپ نے کہاں چھپا رکھا ہے؟

مشہور خبریں۔

بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل 

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے

وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کے لیے

شام میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک

حزب اللہ کی فوجی تیاری ہمارے لیے اہم چیلنج ہے:صیہونی میڈیا

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز

ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں

بغداد ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ واقعہ کی حقیقت کیا ہے؟

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بعض

ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا

?️ 4 نومبر 2025ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا

صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے