?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی زندگی کے یادگار لمحات سمیت اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھائیں گی۔
پاکستان اور پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے والی نامور اداکارہ حمائمہ ملک اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا ذاتی یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے جہاں انہوں نے ایک منٹ 10 سیکنڈ کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں‘
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کے ایسے پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھائیں گی جو کسی کو نہیں معلوم۔
حمائمہ نے لکھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے پردہ اٹھاؤں گی جو اب تک آپ میں سے اکثر لوگوں کے علم میں نہیں ہے‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی کہانیاں اور جدوجہد کے سفر سے جلد روشناس ہوں گے اور اس مقام تک پہنچے کے دوران کئی موڑ آئے جسے میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی ہوں۔ ’
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی آنے والی ویڈیو میں اپنی زندگی کے حقیقی لمحات کو آپ سے شئیر کروں گی۔
حمائمہ نے لکھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے پردہ اٹھاؤں گی جو اب تک آپ میں سے اکثر لوگوں کے علم میں نہیں ہے‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی کہانیاں اور جدوجہد کے سفر سے جلد روشناس ہوں گے اور اس مقام تک پہنچے کے دوران کئی موڑ آئے جسے میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی ہوں۔ ’
واضح رہے کہ حمائمہ ملک کے بھائی اور اداکار فیروز خان بھی 2020 میں یوٹیوب چینل لانچ کرچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی قیادت نے بانی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا، پھر بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔ محسن نقوی
?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
فروری
جرمنی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال خطرناک
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:جرمن وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے اس ملک میں گیس کی
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ
مئی
سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع
?️ 19 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت
جنوری
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز
مئی
صدر مملکت کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیاں تیز، مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق
?️ 30 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض
نومبر
حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537
ستمبر