?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نےقومی کرکٹرآصف علی کو ایک پر اعتماد کھلاڑی کہتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے۔ آصف علی نے 18ویں اوور کی آخری بال پر رن نہ لینے کا فیصلہ درست کیا تھا۔ایک زبردست میچ اور ایک ا ور بڑی جیت۔
ہمایوں سعید نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آصف علی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُن کے لیے تعریفی پیغام بھی جاری کیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ماشاءاللّہ! ایک اور زبردست میچ، ایک اور بڑی جیت۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آصف علی، کیا پُراعتماد کھلاڑی ہے، اس اوور کو کھیلنے کا انتخاب کرنا، ایک درست فیصلہ تھا اور ساتھ ہی جس طرح سے اُنہوں نے چھکے مارے وہ شاندار تھا۔‘
ہمایوں سعید نے کہا کہ ’شاباش آصف علی جبکہ بابر اعظم کی بھی اننگز اچھی تھیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’فائنل میں پہنچنے کے ہمارے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔
افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔دوسری جانب ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کے 15 اضلاع میں آج سے لگے گا لاک ڈاون
?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ
ستمبر
مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے
اگست
غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا؛صیہونی وزیر کا اعلان
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
امریکہ کی قدیم یونیورسٹی بھی غزہ کی حامی تحریک میں شامل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی ایک پرانی یونیورسٹی بھی غزہ کی حمایت میں
اپریل
صہیونی مغربی کنارے اور غزہ میں حالات کی خرابی سے پریشان
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ مقبوضہ یروشلم کے
فروری
بائیڈن کی مقبولیت نچلی ترین سطح پر پہنچی
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کے سروے کے تازہ ترین نتائج
مئی
عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا
مارچ
اربعین کی تقریب میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت نے تاکید کی ہے کہ
ستمبر