?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی جانب سے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے انہوں نے خود اپنی ٹوئٹ پر شیئر کیا تھا۔
انوشے اشرف نے رکشہ میں سفر کرنے کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے رکشے کو سستی اور معیاری سواری قرار دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور میسر بنایا جانا چاہئیے۔
انوشے اشرف کو ویڈیو میں رکشے میں بیٹھ کر مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں رکشے کے سفر کو ’ایڈونچر‘ بھی قرار دیا۔
انہوں نے لکھا کہ انہیں رکشے میں سوار دیکھ کر اچھی سواری کی پیش کش بھی کی گئی لیکن انہوں نے ’ایڈونچر‘ کی خاطر رکشے میں سفر کو ترجیح دی۔
انوشے اشرف نے لکھا کہ رکشے کی سواری نہ صرف سستی ہے بلکہ یہ معیاری اور قدرے محفوظ بھی ہوتی ہے، آپ خطرے کے پیش نظر کسی وقت بھی رکشے سے کود سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ممکن ہے کہ بعض لوگ ایک امیر اور خوشحال شخص کو رکشے میں سفر کرتا دیکھ کر پریشان ہوئے ہوں لیکن انہیں یہ سمجھنےکی ضرورت ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہر کسی کے لیے عام کرنے کی ضرورت ہے۔
ماڈل و اداکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو متعدد افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ رکشے کی سواری اب سستی نہیں رہی بلکہ اج کل کے دور میں رکشے میں سفر کرنے والے لوگ امیر کہلاتے ہیں۔
اسی طرح بعض لوگوں نے انوشے اشرف کو یاد دلایا کہ رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ میں شمار نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک خصوصی اور مہنگی سواری ہے، جسے یومیہ سفر کرنے والے افراد برداشت نہیں کر سکتے۔
صحافی عمر قریشی نے اداکارہ کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ رکشہ بہت سارے افراد کے لیے ’ایڈونچر‘ نہیں ہے اور نہ ہی یہ سستی سواری ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ لاکھوں لوگوں کے پاس اپنی موٹر سائیکل، رکشہ یا کار نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایسی سواریوں کو برداشت کرنے کی وسعت رکھتے ہیں۔
اسی طرح ایک صارف نے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ جو لوگ باقائدہ طور پر یومیہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ رکشہ سستی سواری نہیں ہے اور اس پر روزانہ سفر کرنا برداشت نہیں کر سکتے۔
اسی طرح بعض صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ میں شمار نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کی جانب سے رکشے کے سواری ایڈونچر ہوسکتی ہے لیکن بہت سارے غریب اس کا کرایہ برداشت نہیں کر سکتے.


مشہور خبریں۔
یمن جنگ آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو نے والی ہے:عطوان
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف
نومبر
غزہ صیہونیوں کے لیے قتل گاہ بن چکا ہے: حماس
?️ 9 جولائی 2025فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ 640 دنوں
جولائی
این اے 75 ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے لگائی روک
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں 2 قومی اور دو
فروری
تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں
فروری
مردہ پیدا ہونے والا امریکی بچہ
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ جسے بحری اتحاد تشکیل دے کر صیہونی اہداف کے
جنوری
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی
نومبر
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح امریکی حکام کے حوالے سے لکھا
جنوری