?️
ممبئی (سچ خبریں)ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان اللہ کی عبادت کرنا پسند کرتا ہے بھارتی اداکارہ حنا خان بھی ماہ رمضان میں اپنے کام کے دوران عبادت کیلئے بھی وقت نکال لیتی ہیں اور وقت پر نماز کی ادائیگی کرتی ہیں اور اپنے رب کی عبادت کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان نے اپنے رمضان کے معمولات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے دوران بھی نماز کیلئے وقت ضرور نکالتی ہیں۔حنا خان کا کہنا ہے کہ وہ اشاروں کے ساتھ بھی عبادات کرسکتی ہیں کیونکہ اسلام میں بھی اس کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو نماز کے لئے ایک خاص جگہ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سب ہماری سہولت پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد کا 20 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حنا کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو ا۔ حنا خان جو کام کے سلسلے میں کشمیر میں تھیں والد کے انتقال کی خبر سن کر ممبئی روانہ ہو گئیں۔ حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تھیں۔
اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کے حوالےسے چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں، ایک ایسا وقت بھی تھا جب حنا خان نے شکایت کی تھی کہ ان کے والد انہیں پیسے خرچ کرنے سے روکنے کیلئے ان کے کریڈٹ کارڈ ضبط کر لیتے تھے۔ تا ہم ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حنا خان نے بتایا تھا کہ جب وہ اداکاری کرنے کے لیے ممبئی آرہی تھیں تو اس بارے میں صرف ان کے والد کو علم تھا اور ان کے والد نے ہی ان کے خواب پورے کرنے میں ان کی مدد کی۔


مشہور خبریں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو
فروری
اسلام آباد نے طالبان پر اپنے اثرو رسوخ کا انکار کردیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کو آگے
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے
مارچ
غزہ کے عوام غزہ میں ہی رہیں گے :ٹرمپ
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا
اکتوبر
جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے
ستمبر
روس کے خلاف مغربی پابندیاں کیوں کام نہیں کرتی؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ماڈرن ڈپلومیسی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے
ستمبر
جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور
جون