?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے ڈراموں پر کیے جانے والے تبصروں کے بارے میں کہا ہے کہ اداکاروں پر تنقید صرف ان کے کام تک محدود رہنی چاہیے۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر جذباتی ہو جایا کرتی تھیں، لیکن اب انہوں نے خود کو مضبوط بنا لیا ہے اور اب وہ باتوں کو خود پر اثرانداز نہیں ہونے دیتیں۔
مومنہ اقبال نے بتایا کہ ان کے اندر یہ تبدیلی والد کے انتقال کے بعد آئی اور انہیں لگتا ہے کہ اب کوئی ان کے والد کو جا کر ان کی شکایت نہیں کر سکتا کیونکہ جب انسان زندگی میں کوئی قیمتی چیز کھو دیتا ہے تو وہ لاپروا ہو جاتا ہے۔
جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ پروڈیوسرز اور ہدایتکار اکثر شکایت کرتے ہیں کہ اداکار وقت پر سیٹ پر نہیں پہنچتے، تو کیا یہ شکایت درست ہے؟
اس پر مومنہ نے جواب دیا کہ یہ شکایت درست تو ہے لیکن یکطرفہ ہے، کیونکہ صبح 10 بجے اکثر لوگ خود بھی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے، تو ایک اداکار اکیلا آکر کیا کرے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ پروڈیوسرز کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم رات گئے تک کام کرتے ہیں اور جب ہم اپنا کام مکمل طور پر دے رہے ہیں تو شکایت کا جواز باقی نہیں رہتا۔
اداکارہ کے مطابق اصولاً ڈراموں کے سیٹ پر 8 گھنٹے کی شفٹ ہونی چاہیے، تاہم انہیں دیر تک کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر کوئی اداکار وقت پر پہنچ بھی جائے، تو سیٹ پر موجود مسائل کی وجہ سے اسے ویسے بھی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔
پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں ڈراموں پر کیے جانے والے تبصروں کے بارے میں مومنہ اقبال نے کہا کہ جب تک تنقید کام سے متعلق ہو، انہیں فرق نہیں پڑتا، لیکن تبصرہ کرتے وقت یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم سب ایک ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس لیے ایک دوسرے کا احترام کرنا ضروری ہے۔
’کیا ڈراما ہے‘ ایک پروگرام ہے جو 24 نیوز پر نشر کیا جاتا ہے جس میں انڈسٹری کی کئی سینئر اداکارائیں حالیہ ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں۔
گزشتہ دنوں نادیہ خان کو اسی پروگرام میں ڈراموں پر کی گئی تنقید کے باعث ساتھی فنکاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے ناقدین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
داعش کے رہنما کے قتل پر الکاظمی کا ردعمل
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کو عراقی
فروری
السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار
مارچ
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر
ستمبر
ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بہت جلد اس کو نیچے لے کر آئیں گے:مفتاح اسماعیل
?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم
جون
اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ
مارچ
غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے
اپریل
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8
جنوری