احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں۔

احد رضا میر نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے ڈراموں اور شوبز انڈسٹری میں اپنی دوستیوں پر بھی لب کشائی کی۔

دوران انٹرویو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ان کی اور دوسری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین مختلف چہ مگوئیاں کر رہے ہیں، کیا وہ مذکورہ معاملے پر بات کرنا چاہیں گے؟

خاتون صحافی نے سوال میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا جب کہ احد رضا میر نے بھی جواب دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں لیا۔

اداکار نے جواب دیا کہ وہ کسی کو یہ بتانے کے پابند نہیں کہ وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہے ہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کی ان کی ذاتی زندگی میں بھی کوئی دلچسپی ہوگی اور یہ کہ وہ خود بھی اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کے عادی اور حامی ہیں، وہ ذاتی زندگی کو سامنے نہیں لاتے۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی میں کسی کو وضاحت دینے کے پابند نہیں اور یہ کہ وہ ذاتی زندگی پر میڈیا پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے رمشا خان کا نام نہیں لیا اور نہ ہی سوال کرنے والی صحافی نے ان سے رمشا خان سے متعلق کچھ پوچھا۔

گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں نہ صرف ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے بھی گھومتے دیکھا گیا۔

دونوں اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز برطانوی دارالحکومت لندن کی تھیں، جہاں چند ماہ قبل ہونے والے ہم ایوارڈز میں انہیں بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں ہیں، تاہم اس پر دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

اس سے قبل احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں

وائٹ ہاؤس کو روس کے آپریشن ووسٹوک میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے منگل کی رات کہا کہ

تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا۔ علی امین گنڈاپور

?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی

ٹرمپ کا کینیڈا کے خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام پر ردعمل

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کینیڈا کی جانب

مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلےکا امکان بہت کم

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہارٹز کے مطابق موساد کے سربراہ نے وارسا میں قطر کے

صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی

طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے