?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ ماضی کی مقبول اداکارہ افشاں قریشی کی ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگ کیا کریں گے؟
فیصل قریشی کی والدہ کی ویڈیو ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی ویڈیو کچھ ہفتے قبل دیے گئے انٹرویو کی کلپ تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں افشاں قریشی بیٹے فیصل قریشی کے کردار اور شخصیت پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
وہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہائوسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سمجھا کہ شاید اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن درحقیقت وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہائوسز میں داخل نہ کرائیں۔
تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے فیصل قریشی کی والدہ کے انٹرویو کی کلپ کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا، جس سے سننے والے یہ سمجھے کہ اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو پر جہاں فیصل قریشی کی والدہ نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہیں اب فیصل قریشی نے بھی اپنا رد عمل دے دیا۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں معروف سوشل میڈیا پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو پر رد عمل دیا اور لکھا کہ ان کی والدہ نے سارا مصالحہ ہی ختم کردیا، اب افواہیں پھیلانے والے لوگ کیا کریں گے؟


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں عمران خان زندہ باد کے نعرے
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں بھی
جون
فرحہ فلم کا اثر؛مغربی ضمیر بھی بیدار
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:فرحہ ایک ایسی فلم ہے جس نے 1948 میں صیہونی حکومت
دسمبر
خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی
جنوری
بائیڈن کی یوریشین طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکام
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کے بین الاقوامی تجزیہ کار اور محقق نے کیوبا نیوز
جولائی
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون
وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام
اکتوبر
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 13 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج
جون