ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، ادکاری چھوڑ رہی ہوں، یشمیرا جان

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان نے 6 ماہ بعد واضح کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی، ان کا صرف نکاح ہوا تھا لیکن اب جلد ہی وہ پیا گھر سدھار جائیں گی، جس کے بعد وہ شوبز چھوڑ دیں گی۔

یشمیرا جان کے حوالے سے جون 2024 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی، صرف نکاح ہوا ہے اور جلد ہی وہ پیا گھر سدھار جائیں گی، جس کے بعد وہ شوبز کو بھی خیرباد کہ دیں گی۔

یشمیرا جان کے حوالے ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ شیئر کیا، جس میں اداکارہ نے جلد ہی شوبز چھوڑنے کی تصدیق کی۔

ولاگ میں یاسر نواز نے بتایا کہ ’غیر‘ یشمیرا جان کا آخری ڈراما ہوگا، اس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑ دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یشمیرا جان دوسری زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں، ان کا نکاح ہو چکا ہے اور جلد ہی ان کی رخصتی بھی ہوجائے گی، جس کے بعد وہ شوبز میں نظر نہیں آئیں گی۔

اس پر یشمیرا جان نے تصدیق کی کہ ’غیر‘ ان کا آخری ڈراما ہے، اس کے بعد وہ شوبز چھوڑ دیں گی، کیوں کہ وہ پیا گھر سدھار جائیں گی جب کہ انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کرنی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الوقت ان کا ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے کیوں کہ اب نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔

یشمیرا جان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چوں کہ اب ان کی شادی ہوجائے گی، اس لیے انہیں اداکاری کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ جلد ہی ان کی رخصتی ہوجائے گی، تاہم انہوں ںے رخصتی کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اپنے شریک حیات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم کیں۔

یشمیرا جان نے واضح کیا کہ جون 2024 میں ان کا صرف نکاح ہوا تھا، اب جلد ہی ان کی رخصتی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح

?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

وائٹ ہاؤس کے سابق ترجمان نے ایک نوجوان خاتون کو ٹرمپ سے بچایا

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک سابق عہدیدار نے ایک کتاب میں لکھا

امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: روس

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ

افغان خواتین کی حالت زار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے

وزیر اعلی سندھ کراچی کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھے:اسد عمر

?️ 31 جنوری 2021وزیر اعلی سندھ کراچی کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھے:اسد عمر

امریکہ کے ساتھ معاہدے میں کوئی حفاظتی ضمانتیں شامل نہیں ہیں: زیلنسکی

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یوکرین کے

کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے