?️
لاہور: (سچ خبریں) نوجوان اداکارہ میرب علی کو حال ہی میں کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا دورہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی منفی تبصروں پر میرب علی نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔
کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ چند کلومیٹر کا ہی ہے، تحصیل شکرگڑھ میں واقع سکھوں کا یہ مقدس مقام مانا جاتا ہے۔
اس مقام کی تاریخی اہمیت ہے، یہ وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے، گرو نانک 1539 میں اپنے انتقال تک 18 سال تک یہاں مقیم رہے۔
حال ہی میں بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری یہاں پہنچے تھے۔
اسی دوران میرب علی نے بھی گردوارہ کا دورہ کیا جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٖٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شئیر کیں۔
گردوارہ کے دورے کی تصاویر شئیر کرنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ’آپ گردوارہ کیوں گئیں؟ کیا آپ مسلمان نہیں ہیں؟‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ سکھ تو نہیں بن گئیں، آپ مسجد نہیں جاتی لیکن کافروں کی عبادت گاہوں میں ضرور جاتی ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ اور تنقید پر میرب علی نے جواب دیا کہ ’کوئی بھی شخص گردوارہ جاسکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے، وہاں کے لوگ بہت مہربان تھے، ہوسکتا ہے کہ آپ بھی وہاں سے کچھ چیزیں سیکھ لیں‘۔


مشہور خبریں۔
شمالی وزیر ستان میں فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے
?️ 6 جولائی 2021وزیر ستان (سچ خبریں) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر
جولائی
ظلم کی مذمت کرنا چاہتے ہو تو شروعات اپنے آپ سے کرؤ؛روس کا مغربی ممالک سے خطاب
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس
جون
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا فاشزم
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ
ستمبر
فلسطینیوں کو قتل کرنے کی نئی امریکی کوشش
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ
فروری
جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کے بارے میں پنجاب حکومت کا فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا
اگست
وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
?️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک
اکتوبر
مزاحمتی کمان مناسب آپشنز پر غور کرے گی: قماتی
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی
نومبر
یوکرین کی جنگ ؛ موجودہ عالمی نظام کی تبدیلیوں کے تناظر میں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یوکرین کی جنگ، جو 2022 سے جاری ہے، 21ویں صدی
مئی