آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور

?️

لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں معروف اور بڑے اداکار ڈراما ٹیم کو فون کرکے انہیں ڈرامے سے نکلوا دیتے تھے۔

دانش تیمور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی اداکارہ ریکھا ان کا کرش رہی ہیں، وہ ان پر دل و جان سے فدا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے، کیوں کہ وہاں اداکاروں سے ہی دوسرے اداکاروں کے حوالے سے نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور آن اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی بڑا اور اچھا اداکار کیوں نہ ہو لیکن اسے دوسرے اداکاروں کے حوالے سے آن اسکرین غلط باتیں کرنے کا اختیار نہیں، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

دانش تیمور کے مطابق جو اداکار آن اسکرین دوسرے اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں، ان کے پاس اس اداکار کا فون نمبر بھی ہوتا ہے، وہ انہیں فون پر باتیں بتا سکتے ہیں لیکن آن اسکرین انہیں ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے دانش تیمور نے ڈراموں پر تبصرے کرنے والے اداکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کیا کہ ایسے لوگ بھی ڈراموں پر تنقید اور تبصرے کر رہے ہوتے ہیں، جنہیں اداکاری کے اے کا علم بھی نہیں ہوتا۔

دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کسی پبلک ریلیشن (پی آر) ایجنسی کی خدمات نہیں لے رکھیں، انہیں ایسی چیزوں کی ضرورت ہی نہیں۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کیریئر کے آغاز پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں آڈیشن دینے جاتے تھے، اس جگہ سے کافی پہلے موٹر سائیکل کھڑی کرتے تھے۔

دانش تیمور نے کہا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا، انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بعض ڈراما ساز بتاتے تھے کہ ان کے لیے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔

اگرچہ دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں اداکار فون کرکے ڈراموں سے نکلواتے تھے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں

صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

کورونا: پنجاب میں کورونا ویکسینیشن  کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر

ہارن کی جگہ بم کا بٹن دبانے سے 21 داعشی اپنے ہی ہاتھوں ہلاک

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے شہر سامرا میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ

افغانستان میں داعش کا اہم سرغنہ گرفتار

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کے نائب صدر نے کابل میں داعش دہشت گرد گروہ

ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق

ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے