?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، لاہور کی سج دھج نرالی ہے، گلیاں بازار قومی پرچموں، جھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے سلسلہ میں شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔ سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں، شہریوں نے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں، خوبصورت لائٹس، اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کی تیاریوں کو نیا رنگ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں سرکاری سطح پر بھی یوم آزادی کی تقاریب کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حضوری باغ ہو یا مینار پاکستان یا دوسرے عوامی تفریحی مقامات، ہر جگہ 14 اگست کے انتظامات کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔ یوم آزادی کے سلسلہ میں شعراء اور ادبا بھی متحرک ہو چکے ہیں، مشاعروں کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، جامعات میں طلبہ بھی سرگرم ہوچکے ہیں، خاکے، ڈرامے، کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ قومی وحدت، قربانیوں کی یاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہے، جسے ہر سال پورے جوش و خروش سے منانا ہمارا فخر ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا مقابلہ کرنا اتنا بھی آسان نہیں؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے
جولائی
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک
اپریل
موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ
جولائی
کیا امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں؟ روسی صدر کی زبانی
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی
مارچ
حماس نے نیتن یاہو کا کھیل کیا برباد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو
مئی
الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق، صیہونی حکومت کی سیاحت
نومبر
اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں کی دریافت پر جھوٹ بولا
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک مشہور صہیونی تجزیہ کار یونی بین میناخم نے عبرانی زبان
دسمبر
مشرق وسطی کے عدم استحکام کی وجہ
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں
فروری