یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن وامان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم میں امن وامان اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محرم کیلئے صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، انتظامات دیکھنے کیلئے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات ملے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض، نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ جاری ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 417 ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کسی کو دکھانے کیلئے نہیں ہیں، پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، ہمیں ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کرنا ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کی رپورٹس پرپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

?️ 21 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات

صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ قاہرہ اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تفصیلات

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار نے صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورہ مصر

افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف جارحیت ہے: خواجہ آصف

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلوچستان کے

جنرل (ر) باجوہ نے دھوکے دیے، کبھی غور نہیں کیا کہ ہمارے مقاصد الگ الگ تھے، عمران خان

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے

اسرائیلی فوج کے ریزرو دستوں پر 2.3 ارب ڈالر کا بھاری بوجھ

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے آغاز کے 20 ماہ گزرنے کے

صیہونی روح نامی اتحاد کا بنتے ہی خاتمہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی روح نامی اتحاد کی تشکیل کے صرف 46 دن بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے