?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی جس میں یونیورسٹی کا لیکچرار سہولت کاری کر رہا تھا، یوم آزادی پر بچوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے چودہ اگست پر ان بچوں کو نشانہ بنانا تھا جو جشن آزادی منارہے تھے، سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، اس سے پہلے ریلوے سٹیشن پر جو خودکش حملہ ہوا اس میں 32 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، یہ لیکچرار خودکش بمبار کو خود ریلوے سٹیشن چھوڑ کر آیا۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت سالوں سے کہہ رہا ہوں منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم کب تک کنفیوژن کا شکار رہیں گے، ہمیں اپنی سوسائٹی کو اس کنفیوژن سے نکالنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کا گناہ کسی اورکو ملے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ خودکش حملہ آور تیار کرتے ہیں اور پہاڑوں پر بھی بھیجتے ہیں، شک کی بنیاد پر گرفتار فرد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جاتا ہے، ہم نے دو سے ڈھائی ہزار ریاست کے ملازمین کی تحقیقات کی ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان نے دو ٹوک کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 ہزار لوگ 25 کروڑ کا ملک توڑ دیں، لوگ کہتے ہیں بلوچستان میں 70 سال سے طاقت کا استعمال ہورہا ہے، بتائیں طاقت کا استعمال کہاں ہوا ہے؟ گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے؟ مالاکنڈ اور وزیرستان پورے کا پورا خالی کرایا گیا، ہم بلوچستان کا کوئی علاقہ خالی نہیں کرا رہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہماری تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ خواتین کو بلیک میل کرکے دہشتگرد بنایا جارہا ہے، بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا نام لیکر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، کیا صرف بلوچستان میں مسنگ پرسن کا مسئلہ ہے؟۔
پریس کانفرنس کے دوران ہی بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر عثمان قاضی نے اعتراف کیا کہ وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کرتا رہا، ٹیلی گرام کے ذریعے اہداف دیے جاتے اور ہتھیار فراہم کیے جاتے تھے، لیکچرار نے کہا کہ اس نے ملک سے غداری کی ہے، لیکچرار 18 ویں گریڈ میں تعینات ہے، اس کی اہلیہ سرکاری ملازم ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ:7جون سے نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز
?️ 5 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم
جون
ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور کس کے حق میں رہا؟امریکی تھنک ٹینک کا اعتراف
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نیویارک نے اعتراف
اپریل
سوڈان کی خانہ جنگی میں صیہونی حکومت کا کردار؛ حمیدتی کے اسرائیل سے رابطوں کا انکشاف
?️ 29 اگست 2026سچ خبریں:افریقہ انٹیلیجنس کی رپورٹ میں سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز اور
اگست
"میڈلین” جہاز پر سویڈش کارکن: ہمیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں میں اغوا کیا تھا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف
جون
ایران نے ٹرمپ کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جولائی
نیتن یاہو نے ہمیں ایران کے خلاف استعمال کیا: ٹرمپ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سابق اسرائیلی
دسمبر
صیہونی حکام حزب اللہ کے دندان شکن جواب کے منتظر
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نے پیجر دھماکوں کی دہشتگردانہ کارروائی کی
ستمبر
ہیرس کے اندر امریکہ کا صدر بننے کے قابل نہیں ہے: صیہونی وزیر
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی وزیر نے امریکہ کے نائب صدر اور 2024
جولائی