?️
ملتان: (سچ خبریں)پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شرکت پر سوالات اٹھادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں نکالے جانے والے متعدد ماتمی جلوسوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اپنے استعفے جمع کرانے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں اس لیے اب انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور اگر ان کی بیٹی مہر بانو قریشی این اے 157 میں ضمنی انتخاب جیت جاتی ہیں تو اس صورتحال میں وہ بطور ایم این اے کیسے حلف اٹھائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسے امیدوار کو ووٹ دیں گے جو قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتا ہو نہ کہ اس امیدوار کو جس کی پارٹی استعفے جمع کرانے کے بعد اسمبلی کا بائیکاٹ کر رہی ہو۔
پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور جب انہیں بلایا گیا تو انہوں نے آنے سے انکار کردیا۔
مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت شرائط کے تحت کیا گیا معاہدہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی معاہدوں کا احترام کرنے کی پابند ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کے ساتھ کیے گئے تھے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے قانون اور آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن آزاد خود مختار ادارے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا یہاں تک کہ انہیں منتخب وزیر اعظم ہونے کے باوجود وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے تمام سینئر رہنما جیل میں رہے۔
پی پی پی رہنما نے الزام لگایا کہ کمشنر ملتان نے این اے 157 کے ضمنی انتخاب سے قبل شدید دباؤ کی وجہ سے چھٹی کی درخواست جمع کرا دی ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھیں۔


مشہور خبریں۔
گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی
?️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان
اپریل
وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے: محمود خان
?️ 9 جولائی 2021خیبرپختونخوا (سچ خبریں)وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ
جولائی
صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں حزب اللہ کی رضوان
جنوری
وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ
مئی
اسرائیل کی بجلی کی فراہمی میں حیفا پلانٹ کی کیا اہمیت ہے؟
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریجن کے ایران پر حملوں کے جواب میں، ایرانی میزائلوں
جون
طالبان حکومت کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئ
اگست
جو بائیڈن Lviv شہر پر راکٹ حملے کی جگہ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر موجود
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: روسی فضائیہ نے کل اعلان کیا کہ روسی فوج نے
مارچ
اسرائیل کے دفاعی ادارے کے اربوں ڈالر کیسے ضائع ہوئے؟
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: مزاحمتی محاذوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں اور
دسمبر