🗓️
(سچ خبریں)وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے معاشی ماہرین کی ایک ٹیم دونوں ممالک کی قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ‘ہنگامی دورے’ پر پاکستان آئے گی۔
یہ اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کیے جانے والے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے بعد یو اے ای کے دورے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی تھی۔
رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
امارات نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تحفظات کے متعدد علاقائی اور عالمی معاملات کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات قصر الشاطی پیلس میں ہوئی، ملاقات کے دوران ابوظبی کے ولی عہد نے آنے والے دنوں میں پاکستان کو مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آج وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کی جانے والی مختلف ٹوئٹس میں کہا گیا کہ اقتصادی ماہرین کا وفد ایک دن پہلے ملاقات کے دوران لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
یو اے ای کے ماہرین کا وفد 3 مئی کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرے گا جہاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کی تجاویز و سفارشات پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کی جانی والی ٹوئٹس میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی جائے گی اور دورہ کرنے والے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول اور مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وفد کے دورہ پاکستان کے دوران بجلی، پیٹرولیم اور صنعتی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہوئے تھے۔
خلیجی ملک نے اپریل 2021 میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ملاقات میں کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صدر اعظم بنتے ہی نفرت کا شکار
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری
محمود عباس کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی شہادت
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ پر خود مختار تنظیم کے سیکورٹی فورسز کے
دسمبر
آئی ایف جے صحافیوں کی آواز دبانے اور اظہار رائے پر قدغن لگانے والے پیکا جیسے قوانین کے خلاف ہے .صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس
🗓️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا آئی ایف
فروری
فرانسیسی صدر کا پارلیمنٹ کو منحل کرنے کا منصوبہ
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل
جولائی
صیہونی حکومت پولیس میں استعفوں کی وجہ ؟
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا
🗓️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے
اکتوبر
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں، نیلامی کی ہدایت
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف
دسمبر
سوڈان کے ساتھ معمول کے عمل کو ختم کرنے کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ
اپریل