?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر جیل میں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں اور انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے ایک وڈیو پیغام میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کے دل کا پرانا وال ناکارہ ہو چکا ہے اور وہ فوری آئی سی یو علاج کے منتظر ہیں مگر بھارتی حکام انہیں علاج کی سہولت نہیں دے رہے۔
ان کے مطابق یاسین ملک کے میٹلک ہارٹ والو جو 1990 میں لگایا گیا تھا اب مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے، خوراک میں زہر ملانے کی اطلاعات ہیں اور سب کچھ اس جانب اشارہ کر رہا ہے کہ اگر دنیا نے خاموشی اختیار کی تو بہت دیر ہو جائے گی۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شخص کی نہیں بلکہ انسانیت اور انصاف کی جنگ ہے، عالمی ادارے، انسانی حقوق کے علمبرداراور میڈیکل تنظیمیں یاسین ملک کے فوری علاج کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورا خطہ عدم استحکام کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاج اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے لیکن وقت کم اور عمل فوری درکار ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کی وزارت خارجہ پر سائبر حملہ، چین پر ایک بار پھر الزام
?️ 20 دسمبر 2025 برطانیہ کی وزارت خارجہ پر سائبر حملہ، چین پر ایک بار پھر
دسمبر
صیہونی احتجاجی گروہ اسرائیلی صدر کے گھر کے سامنے جمع
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، آج ہفتے کو درجنوں صیہونی احتجاجیوں
مئی
نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع
اکتوبر
فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی
اکتوبر
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے
فروری
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ