?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے لیے اس وقت ایک بڑا امتحان ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ، سعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پہلے دن کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہمارے ہاں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن کا الزام بھارت پر ہے، بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کیا ہے، ماضی میں کبھی پانی کو ایسے ہتھیار نہیں بنایا گیا، یقین ہے کہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوگی، نئے معاہدوں کے لیے ضروری ہے کہ ہم پرانے معاہدوں پر عمل درآمد کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، رافیل گرا کر تاریخ رقم کی، بھارت تو کہتا تھا کہ پاکستان سے بات چیت نہیں کرنی، آج بھارت مذاکرات پر تیار ہے تو یہ پاکستان کی کامیابی ہے، چار پانچ دن جو پاک بھارت جنگ رہی اس میں پاکستان کامیاب ہوا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں جنگ کسی کے حق میں نہیں، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم میں کامیاب وہ ہوگا جو امن کی طرف جائے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں
فروری
’2 دہائی کے دوران 3 ارب صارفین‘، فیس بک کو 20 سال مکمل ہوگئے
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: فیس بُک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں،
فروری
صیہونی یمنیوں کو اپنے لیے خطرہ کیوں سمجھتے ہیں؟
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیل کے
نومبر
جرمنی کے شہر بریمن میں پبلک ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:منگل کی صبح سے جرمنی کے شہر بریمن میں بسوں نے
مئی
شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ
جنوری
صہیونی وزیر کو ویزا جاری کرنے میں امریکہ کی ہچکچاہٹ
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:Axios نیوز ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا حوالہ
مارچ
توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا جواب جمع ہوگیا، نیب پراسیکیوٹر کا احتساب عدالت میں بیان
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم
نومبر
عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں
جولائی