ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے: وزیر اعظم

قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے، موت سے ڈرنے والےکو کبھی بڑے تمغے نہیں ملے، ایک دور میں ہماری فلمیں دوسرے ممالک میں دیکھی جاتی تھیں اور بھارت میں بھی ہمارے پروگرام دیکھے جاتے تھے پھر  اصل چھوڑ کر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی نقل شروع کی اور ہم پیچھے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پروجیکٹ پر میجرجنرل بابرافتخار اور آئی ایس پی آرکو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اب ہم ٹھیک راستے پر جارہےہیں، ہماری فلم انڈسٹری نے پہلے دوسرےکلچرکو اپنایا، میراتجربہ ہے دنیا میں اصل چیز کی مانگ زیادہ ہے، اگر آپ کسی کی کاپی کریں گے تو محنت رائیگاں جائے گی‘۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ’شوکت خانم اسپتال کی چندہ مہم کے لیے نصرت فتح علی حان کو مغربی ممالک لے کر گیا، انہوں نے جہاں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہاں اُن کے مداح بن گئے اور پھر نصرت فتح علی خان کو مغرب میں بڑا نام ملا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلی بار جب کرکٹ کھیلنے انگلینڈگیا تو کہا گیا ہم جیت نہیں سکتے اور صرف سیکھنےآئے ہیں، انگریز ذہنی طور پر اس قدر پسماندہ تھا پھر ٹویر سے پہلے ہی ہار مان لیتا تھا، ہم میدان میں ہمیشہ جیت کا جذبہ اور سوچ لے کر آتے تھے، جب ہم جیتنا شروع ہوئے تو نئی تکنیک ایجادکیں جنہیں دنیا نے اپنایا، ریورس سوئنگ، اسپن بولنگ کی تکنیک ہماری تھی، جسے دنیا نے بعد میں اپنایا‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی نئی سوچ کے ساتھ سامنے آئے کیونکہ فلم انڈسٹری ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے متاثر ہے، فحاشی کا سلسلہ ہالی ووڈ سے شروع ہوا اور پھر یہ بالی ووڈ آکر ہمارے یہاں تک پہنچ گیا‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے، موت سے ڈرنے والےکو کبھی بڑے تمغے نہیں ملے، نوجوان فلم سازوں نے اس پلیٹ فارم کی مدد سے اور اپنے طور پر پاکستانی کلچر آگےلانےکی کوشش کی، اس سے پہلے لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں کتنی کوالٹی ہے‘۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونی مظالم کے 170 دن کے حیران کن اعدادوشمار

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ پر قبضے کے 170ویں دن غزہ کی پٹی میں سرکاری

لبنان کو اصلاحات کے لیے سنجید گی کی ضرورت ہے: سعودی عرب

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس

نیتن یاہو اسرائیل کا اصل دشمن ہے: ایہود اولمرٹ

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف شکست کا تلخ تجربہ رکھنے والے

بن سلمان کا فرانس کا دورہ ان کے قاتل ہونے کو مٹا نہیں سکتا:ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید

خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے

عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر

یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں

?️ 4 ستمبر 2025یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں ماسکو (انٹرنیشنل

’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا، سویرا ندیم

?️ 22 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے