ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا  چاہئے:عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر  کہا ہے کہ ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا چاہئے، آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کی دعائیں شامل ہیں ۔محبت ،پیار ،خلوص اور سچا جذبہ صرف ماں ہی سے ملتا ہے۔

ماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا چاہیے، ماں محبت، پیار، خلوص اور سچے جذبے کی انمول حقیقت ہے۔ ماں سے محبت عالمگیر جذبہ ہے، جو کسی دن کا محتاج نہیں

انہوں نے کہاکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والی ماؤں کی اولاد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ انہیں اللہ کے فضل اور ماں کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ کا منصب ملا، آج بھی خود کو والدہ کی دعاؤں کا محتاج سمجھتا ہوں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں ماں سے محبت کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے لیکن ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہو سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرز پر مدرز ڈے کے موقع پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماں وہ ہستی ہے جو ہر وقت اولاد کے گرد دعاؤں کا حصار بناکے رکھتی ہے، ماں کسی بھی قیمت پر اپنی اولاد کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ یقیناً ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ ماں اس ہستی کا نام ہے جس کا اس زمین پر کوئی نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا۔

مشہور خبریں۔

’پیکا ایکٹ‘ پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط کرسکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے

غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل

غزہ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہو کا نیا پتھر؛ یہودی اربیل کون ہے؟

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کا

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش عملی اقدامات میں بدلنا چاہیے :یمنی عہدیدار

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اقوام

اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ

?️ 22 اگست 2025اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ

جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی آئینی بینچوں کیلئے ججز سلیکشن کے معیارات بنانے کی مخالف

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی

یمن پر حملے کے فیصلے میں ٹرمپ تذبذب کا شکار

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ تحریک انصاراللہ

شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب 

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے