?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور حمایت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے فون پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے کہا کہ وہ گزشتہ روز بھارت کے میزائل حملوں کے شہدا کے لیے ترکیہ کے بھائیوں کی دعائوں اور نیک خواہشات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے دشمن کو دلیرانہ اور پیشہ وارانہ برتری کے ساتھ جواب دینے کے حوالے سے آگاہ کیا، ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ یقینی بنائیں گے، جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے ترکیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کرنے پرترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کا پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران انہوں نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی قرار دیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
کارما کیا ہے اور اس نے موساد کی ناک کیسے رگڑی؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کارما ہیکنگ گروپ کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو صیہونی
دسمبر
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط پر عبری اور عربی میڈیا کا ردعمل
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: عربی میڈیا کے مثبت رویے کے برخلاف امریکی طلباء کے
جون
6 مہینے میں دو بار سعودی عرب جانے والا دہشتگردوں کا سربراہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال
جون
انارکلی دھماکے میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد مزدور نکلے
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے
جنوری
افغانستان کو انسانی حقوق کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ کے رپورٹر
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
مئی
صیہونی شہری اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے تل ابیب میں صہیونی
جنوری
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کا
جولائی