?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضمنی مالیات بل کی منظوری سے حکومتی صفوں میں انتشار کا ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا،اپوزیشن مجوزہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جوبائیڈن کی کال اب غیر ضرووری ہو چکی ہے، ہم امریکا کی کال کا انتظار نہیں کر رہے۔
ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا حلیف ہمیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے حلیفوں کی توقعات پر پورا اتریں۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ووٹرز عمران خان سے الگ نظریے والے شخص کو قبول نہیں کرے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسٹیٹس کو ہمارے راستے کی دیوار ہے،امید ہے جلد یہ دیوار ٹوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی ریاست کے لیے تھی حکومت کے لیے نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اصلاحات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر اپوزیشن نیب قانون کو ملیا میٹ کرنا چاہتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے فیڈریشن مضبوط ہو گی۔
باتیں تو 70 دہائی سے ہو رہی ہیں مگر پی ٹی آئی نے عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر خط وزیراعظم کی مشاورت سے لکھا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رہیں گے تاہم جوبائیڈن کی کال اب غیر ضرووری ہو چکی ہے، ہم امریکا کی کال کا انتظار نہیں کر رہے۔جوبائیڈن اگر نجی مصروفیات میں الجھے ہوئے ہیں تو ہمیں بھی بات چیت میں جلدی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں برف پگھل چکی ہے جو وقت کے ساتھ ظاہر ہوتی جائے گی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ہم نے جب بھی مل کر کوئی کام کیا اس کا فائدہ دونوں ممالک کو ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عسکری اداروں نے ہر مرحلے پر حکومت کو سپورٹ کیا۔سی ییک ہماری ترجیح تھی اور رہے گی،سی پیک پروجیکٹ میں کوئی مسئلہ نہیں آیا۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
مارچ
حلب میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں
نومبر
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے لیے مکمل تیار ہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اعلان
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور
دسمبر
صیہونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سمجھتی ہے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کے
اکتوبر
کیلیفورنیا کی امریکہ سے علیحدگی کی تحریک شروع
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا کے اپنے ملک سے علیحدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت
جنوری
بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا
?️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے
جولائی