ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر موجود ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مسلسل چھٹے ہفتے 41 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر قلیل مدتی مہنگائی میں 0.51 فیصد کی کمی ہوئی۔

زیر جائزہ مدت میں سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (1108.59 فیصد)، سگریٹ (93.22 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (78.80 فیصد)، لہسن (72.48 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (62.52 فیصد)، چاول ایری 6/9 (59.45 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، ٹماٹر (56.89 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، چینی (50.33 فیصد)، گڑ (49.86 فیصد) شامل ہیں۔

تاہم جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اس میں پیاز (23.92 فیصد)، سرسوں کا تیل (4.24 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ایک کلو(1.59 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو (0.62 فیصد) اور کیلے (0.06 فیصد) شامل ہیں۔

قلیل مدتی یا ہفتہ وار مہنگائی کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 18 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 9کی قیمتوں میں کمی جبکہ باقی اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں انڈے (10.42 فیصد)، آگ جلانے والی لکڑی (1.23 فیصد)، پیاز (1.19 فیصد)، دال مونگ (0.88 فیصد)، دال چنا (0.79 فیصد)، لہسن اور چاول ایری 6/9 (0.40 فیصد)، دال مسور (0.30 فیصد)، ایل پی جی (0.26 فیصد)، کیلے (0.19 فیصد)، شرٹنگ کا کپڑا (0.15 فیصد) شامل ہے۔

تاہم زیر جائزہ مدت کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں تنزلی ہوئی، ان میں آلو (13.17)، پیٹرول سپر (4.97 فیصد)، ڈیزل (4.68 فیصد)، ٹماٹر (3.45 فیصد)، چینی (1.16 فیصد)، گندم کے آٹے کا تھیلا (0.33 فیصد)، مرغی کا گوشت (0.13 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (0.11 فیصد) اور خوردنی تیل 5 لیٹر (0.07) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح رواں برس مئی کے آغاز میں ریکارڈ 48.35 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر اگست کے آخر میں 24.4 فیصد تک کم ہوگئی تھی، تاہم 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 40 فیصد کو عبور کرگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ایران میں صیہونی جرائم کی مذمت نہ کرنے پر یمن پڑوسی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے

?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: صنعا میں یمن کی قومی حکومت کے سربراہ "محمد مفتاح”

فلسطینی سرزمین کے ایک نئے حصے پر خاموش قبضہ ناکام

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بیت لحم صوبے کوضروری

یورپ میں احتجاج کی لہر؛ اٹلی، بیلجیم، فرانس اور البانیہ میں پولیس سے جھڑپیں، سینکڑوں گرفتار

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں: یورپ کے متعدد ممالک میں مہنگائی، ریاضتی پالیسیوں اور حکومتی

ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر عباس اصلانی نے ایک نوٹ

امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، عراق اور لبنان کے سفر پر پابندی عائد کی

?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو جاری کردہ

مائیکروفنانس بینکوں کے لیے سرمایہ کی شرط کو مرحلہ وار بڑھا کر 2 ارب روپے کر دیا جائے گا.اسٹیٹ بینک

?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ

سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی لوٹ مار

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے منسلک ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں

روس کا بین الاقوامی حقوق کا دفاع ماسکو پر مغربی دباؤ کی وجہ ہے : بشار الاسد

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:   شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کی شام روسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے