ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا

?️

مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل کورٹ بینچ نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے الزامات پر اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔

فیصلے کا اعلان بینچ کی جانب سے کیا گیا جسے جسٹس خالد رشید نے عدالت میں پڑھ کر سنایا، وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔

سردار تنویر الیاس کو آج سپریم کورٹ میں پیش ہونا تھا تاہم وہ اپنے کابینہ ارکان کے ہمراہ سیدھا وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آزاد کشمیر کا وزیر اعظم ہو یا پاکستان کا، عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے، عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وزیر اعظم آزاد کشمیر عدالت سے معافی مانگیں، امید ہے انہیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا، وزیر اعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں گے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدالتوں نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے حوالے سے وضاحت کے لیے الگ الگ نوٹس بھیجے تھے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اُن کے پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں سردار تنویر الیاس کو آج مظفرآباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں علیحدہ علیحدہ طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے وزیراعظم عوامی جلسوں اور تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو دھمکی دیتے ہوئے انتہائی تضحیک آمیز اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے۔

ہائی کورٹ کے نوٹس کا متن بھی لگ بھگ ان ہی مشاہدات پر مبنی تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم تنویر الیاس نے براہ راست اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی دی ہے، ایک جلسہ عام میں ان کی تقریر کی زبان انتہائی تضحیک آمیز، نامناسب اور ناشائستہ الفاظ پر مشتمل ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ سردار تنویر الیاس کا نہ صرف تازہ ترین بیان بلکہ گزشتہ کئی مہینوں کا ٹریک ریکارڈ بھی قابل اعتراض، غیر موزوں اور نامناسب بیانات سے بھرپور ہے۔

خیال رہے کہ 8 اپریل کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران سردار تنویر الیاس نے بالواسطہ طور پر عدلیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ عدلیہ ان کی حکومت کے امور کو متاثر کر رہی ہے اور حکم امتناع کے ذریعے وزیراعظم کے دائرہ کار میں مداخلت کر رہی ہے۔

ان نوٹسز کے حوالے سے اسلام آباد میں کچھ صحافیوں نے سردار تنویر الیاس سے استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ اسٹے آرڈرز عوامی افادیت کے منصوبوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، یہ بات عدالتوں کی توہین کے مترادف نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی لبنان میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ میڈیا نے جنوبی لبنان میں ایک زبردست

موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل

حزب اللہ کے 11 بنیادی کارنامے؛علاقائی سیاسی مساوات میں نیا موڑ

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:لبنان میں جنگ کے دوران حزب اللہ کے 11 بنیادی کارنامے

وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ

ورلڈ کپ میں ہمیں احساس ہوا کہ ہم کتنے نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج میں صیہونی

ورلڈ اکنامک فورم: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

?️ 22 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم

صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو

فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے