گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، میرٹ پر فیصلے ہماری کامیابی کی کنجی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی ذمہ داری متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی ہے، وفاقی و غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی سکیموں کی مستقل مانیٹرنگ ہوگی، گزشتہ مالی سال میں وسائل کا مکمل اور شفاف استعمال ایک تاریخی کارنامہ ہے، بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال نہ ہونے کا منفی تاثر ختم کیا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے بتایا کہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، نظام کی بحالی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، درست جگہ پر اہل افراد کی تعیناتی سے کارکردگی بہتر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کے تابناک مستقبل کی بنیاد ہے، پروگرام کی کامیابی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، نئے مالی سال کے پہلے روز سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومتی عزم کا مظہر ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت سے مقامی مسائل کا فوری حل ممکن ہوگا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں

?️ 27 جولائی 2025غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی

اسرائیل حماس سے ہار چکا ہے: صیہونی تھنک ٹینک

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی تھنک ٹینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف

کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے

یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن

نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے

?️ 22 مئی 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور

امریکی وزیر دفاع کی گستاخی

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی مغرب کی

روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو  نے جمعرات کی

الیکشن کا اعلان یا معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم،آج اتحادیوں سے مشورت ہو گی

?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے