گورنرخیبر پختونخوا کاوزیراعظم کو خط‘گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست

?️

پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد ‘’غیر آئینی پابندیوں“ کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پنجاب حکومت کو خیبر پختونخوا اور سندھ کی جانب سے اس الزام پر تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے دونوں صوبوں کے لیے گندم کی ترسیل روک رکھی ہے.

تاہم ایک روز قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا تھا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی ”پروپیگنڈہ مہم “بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبے کی غذائی تحفظ کو متاثر کرتی ہیں بلکہ آئین میں درج معاون وفاق کی روح کے بھی خلاف ہیں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا.

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو ارسال کردہ خط ایکس پر بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں ’سنگین تشویش‘ کا باعث ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا ’گندم کے لحاظ سے کمی والے صوبے‘ میں شمار ہوتا ہے اور اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی حد تک دیگر صوبوں سے آنے والی گندم پر انحصار کرتا ہے. خط میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہیں جو صوبوں کے درمیان تجارت، کاروبار اور نقل و حرکت کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے گورنر فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ گندم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ مصنوعی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور عوامی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے، جس سے عوامی ناراضگی جنم لے سکتی ہے.

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ مہربانی فرما کر فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ پابندیاں ختم کر کے خیبر پختونخوا میں گندم کی بلا رکاوٹ اور آئینی طور پر محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں گورنر نے آخر میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے عوام کے آئینی حقوق کا موثر اور بروقت تحفظ کیا جائے گا. 

مشہور خبریں۔

زیلنسکی نے ٹرمپ سے ملاقات میں زمینی تبادلے پر اعتراض کیون نہیں کیا ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے یورپی عہدیداروں کے حوالے سے گزارش

یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ  یوکرین کے لیے 2 بلین

میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او

اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد

ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا،

الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کر دیا

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی

صیہونی حکومت کی جیلوں کے سیکورٹی یونٹ میں اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں کے انسداد فسادات اور آپریشنز یونٹ

12 روزہ جنگ میں اسرائیل کا طوفان الاقصی کے مقابلے میں 300 گنا زیادہ نقصان

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریجن اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ، جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے