گورنر پنجاب نے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️

لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا  بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی بربریت کے خلاف بیان میں کہا  گیا ہے کہ بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے، کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

گورنرپنجاب نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو بھی شیئر کر تے ہوئے مزید کہا ہے کہ کونسا مذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یو این او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت سن لے وہ کشمیریوں کی تحریک آزاد کی آواز دبا نہیں سکتا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے مابین صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ امریکا کے آرمی وار کالج کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت مرکز نگاہ بنا جب بھارت نے 2019 میں اس کی خصوصی حیثیت ختم کی اور مقبوضہ علاقے کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی اور چینی جنگی طیارے آمنے سامنے

?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:امریکی اور چینی جنگی طیارے کوریائی جزیرہ نما کے قریب بین

برسلز کے خلاف ہنگری کا جاسوس نیٹ ورک ہوا بے نقاب 

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کی پالیسیاں برسوں سے بروکسل میں تنازعات

روس اور یوکرین کے درمیان امن کا ایک اچھا موقع پیدا ہوا:ٹرمپ

?️ 2 دسمبر 2025 روس اور یوکرین کے درمیان امن کا ایک اچھا موقع پیدا

الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی

اسرائیل نے ایک بار پھر خودکو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا: خواجہ آصف

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر

امریکہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن چھوڑنے کا حکم

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے

نریندر مودی کی کشمیری رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ، حریت کانفرنس نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا

?️ 24 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب

پاکستان بھارت جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عظمی بخاری

?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے