گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان

?️

مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر کو رواں سال مارچ تک زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کر دیا جائے گا جس کے بعد اسے ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایگزیکٹو انجینئر ظفر علی نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار کو زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن پر پیشرفت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ توقع ہے کہ ایرانی سائیڈ ٹرانسمیشن لائن مارچ تک مکمل ہو جائے گی جب کہ بسیمہ پنجگور ٹرانسمیشن لائن پر کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔

ایگزیکٹو انجینئر ظفر علی نے کہا کہ ایران کے علاقے پھالان اور پاکستان میں موجود جیوانی میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 30 کلومیٹر لائن بھی بچھائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنز پر کام مکمل ہونے کے بعد ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی گوادر کے موجودہ نظام میں شامل کر دی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی قمبرانی نے کہا کہ 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی سے نہ صرف بندرگاہی شہر کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو گی بلکہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ کو مکمل طور پر کام کرنے کے لیے بھی بجلی کی فراہمی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اضافی بجلی کی فراہمی سے پورے مکران ڈویژن کی بجلی کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔

مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟

?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: پی ٹی آئی دور میں قرض لینے والے 600 افراد کی فہرست طلب

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان تحریک

14 مئی کو اسمبلی کی تحلیل کا عمران خان کا مطالبہ ’ناقابل عمل‘ قرار

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت سے جاری مذاکرات کے کامیاب نتائج کی راہ

یمنی تیل کی آمدنی کے 9.5 بلین ڈالر کی چوری

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر تیل نے 5 سال

بھارت عالمی دہشتگرد، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد ہیں، خواجہ آصف

?️ 13 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا،

ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت

?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر

چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے، دفترخارجہ

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے