گزشتہ سال رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کم ہوگئے، آئی جی سندھ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کم ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پچھلے سال رمضان میں روزانہ 239 اسٹریٹ کرائمز کے کیسز رپورٹ ہور ہے تھے، جب کہ اس سال ماہ رمضان میں روزانہ 175 اسٹریٹ کرائمز کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رمضان میں عموماً اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر کیس میں اجتماعی طور پر مقدمے کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں، پراسکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق انوسٹی گیشن کی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ خراب تفتیش کے حوالے سے پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، پہلے دن سے پراسکیوٹر کی ہدایات کے مطابق ثبوت اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں واضح کمی آئی، جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، حکومت نے اس بجٹ میں تفتیش کے لیے 60 کروڑ روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام بڑھایا جا رہا ہے، تفتیش میں بہتری آئی ہے، جس سے ملزمان کی سزاؤں میں اضافہ ہوا اور سزاؤں کی شرح میں اضافے سے ہی جرائم میں کمی آرہی ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کو 2 ہزار نئے تفتیشی افسران بھرتی کرنے کا بھی کہا ہے، چاہتے ہیں پولیس کےنظام کو ڈیجیٹلائز کریں، اس سے سزاؤں کی شرح میں مزید کمی ہوگی، کوشش کر رہے ہیں کہ انویسٹی گیشن افسران کے تبادلے زیادہ نہ ہوں، ایک ہزار 460 سے زائد تفتیشی افسران ہیں، ان کا تبادلہ نہیں کر رہے۔

مشہور خبریں۔

یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا

🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے

آئی پی پیز سے متعلق جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے، وفاقی وزیر توانائی

🗓️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا

نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک

زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کا اچھا وقت ختم ہوچکا

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    این بی سی نیوز کی طرف سے کرائے گئے

نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، شہباز شریف

🗓️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی

وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ

🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد

فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے

🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے

اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز ہوگئی

🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے