?️
بلوچستان: (سچ خبریں)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے جس میں اعلیٰ عسکری حکام سوار تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے ٹوئٹ کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔
ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہا تھا کہ اس دوران اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
شہدا میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔
12 کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) خضدار پرویز عمرانی نے دعویٰ کیا کہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسٰی گوٹھ کے پہاڑی سلسلے سے ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور اور لیویز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، فی الوقت ہیلی کاپٹرمیں سوار اعلی فوجی افسران کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور آرمی ایوی ایشن کے لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی تھیں۔
دفترِ وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں،دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔
وزیراعظم کی قوم سے اپیل کی کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کریں، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔
وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے، آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی کے پی کا انتخاب غیرآئینی، ن لیگ اور جے یو آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی وفد کی امیر جے علمائے اسلام مولانا
اکتوبر
ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں 123 فیصد اضافہ
?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات
نومبر
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو
جنوری
دشمن ہنیہ سے ڈرتا ہے چاہے وہ زندہ ہو یا شہید: حماس
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی
اگست
اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر
?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت نے امریکہ کی
اگست
پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات
?️ 27 مئی 2022(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ختم
مئی
مزاحمت کو کوئی غیر مسلح نہیں کر سکتا: حزبالله
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر اور حزبالله کے رہنما
اگست
پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج
ستمبر