کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق مقامی حکومت کی ’مالی حیثیت‘ اور شہر میں ’ترقیاتی منصوبوں‘ کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے ، جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے کے لیے ایوان سے منظوری حاصل کرے گا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اگست 2024 میں ایم یو سی ٹی کو باضابطہ طور پر نافذ کیا تھا اور کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے ٹیکس کی وصولی شروع کردی تھی، کے ایم سی اور پاور یوٹیلٹی دونوں نے اصل میں جون 2022 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جو آخر کار سٹی کونسل کی جانب سے چارجز کی وصولی کی منظوری کے بعد جولائی سے نافذ العمل ہوگیا تھا۔

معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں رہنے والے اپنے گھریلو اور غیر گھریلو صارفین سے بجلی کے ماہانہ بلوں کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصول کر رہا ہے، صارفین سے کیٹیگری کے مطابق فیس وصول کی جارہی ہے جس کا نوٹیفکیشن کے ایم سی نے جاری کیا تھا۔

21 اپریل کو ہونے والے اجلاس کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے 6 نکاتی ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ سٹی کونسل ایم یو سی ٹی میں اضافے کے لیے ایوان سے منظوری طلب کرے گی اور اسے بجلی کی کھپت سے منسلک کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کی تجویز پیش کرے گی۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو میونسپل چارجز کی ادائیگی سے استثنیٰ دیا جائے گا، تاہم 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 50 روپے میونسپل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ گزشتہ نرخوں سے 30 روپے زیادہ ہے۔

201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 50 روپے اضافے کے بعد 100 روپے ادا کرنا ہوں گے، اسی طرح 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 100 روپے اضافے کے بعد 200 روپے وصول کیے جائیں گےن 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے چارجز 100 روپے اضافے سے مجموعی طور پر 225 روپے ہوں گے، 501 سے 600 یونٹ کی کیٹیگری میں 125 روپے اضافے کے بعد فیس 275 روپے ہو جائے گی۔

تجویز میں 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بھی اضافہ شامل ہے جو 125 روپے اضافے کے بعد 300 روپے ادا کریں گے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 450 روپے اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد ان کے کل میونسپل چارجز 750 روپے تک پہنچ جائیں گے۔

تجویز میں رہائشی صارفین کے علاوہ مختلف کیٹیگریز کے لیے فکسڈ میونسپل چارجز کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں جنرل سروسز کے لیے 600 روپے، کمرشل صارفین کے لیے 550 روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 750 روپے شامل ہیں۔

اس تجویز پر سٹی کونسل میں حزب اختلاف کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ ایم یو سی ٹی کے بارے میں اس کا سابقہ انتباہ اب درست ثابت ہو رہا ہے۔

سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم یو سی ٹی پر ہمارا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی اس معاملے کو عدالت میں لے جا رہے ہیں، شروع سے ہی ہم نے کراچی کے عوام اور عدلیہ کو متنبہ کیا کہ ایم یو سی ٹی سلیب سسٹم ایک دھوکہ دہی کے ہتھکنڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہے جو بالآخر چارجز میں اضافے کا باعث بنے گا، بدقسمتی سے، ہمارے خدشات اب حقیقت بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی متعدد وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور بدلے میں، انہیں کیا ملتا ہے؟ ٹوٹا ہوا انفراسٹرکچر، پانی اور نکاسی آب کا ناکارہ نظام اور ویسٹ منیجمنٹ کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے، ہم واضح طور پر اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور آئندہ سٹی کونسل اجلاس میں اس کی سخت مخالفت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار

?️ 18 فروری 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں

ڈیموکریٹس کی وارننگ؛ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملہ قانون کی خلاف ورزی ہے

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما نے اعلان کیا

یمن کے بیلسٹک میزائل حملے کی انفرادیت؛اسرائیل کے دل پر کاری وار

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے ایک سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے

اسلام آباد: ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، شہر میں فوج کا گشت

?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور

جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں

جہاں قدرتی گیس دستیاب نہیں، وہاں ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور

?️ 20 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے 9 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں اور

غزہ میں جنگ بندی کی شرائط پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا اتفاق

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ روز ہونے والی مشاورت کے

اردن نے الکرامہ آپریشن کو انفرادی کارروائی قرار دیا!

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے